وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان اور اعلیٰ حکام نے اتوار کے روز سنٹرل پولیس آفس کوئٹہ کا7 دورہ کیا جہاں انہوں نے یوم عاشورہ کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کو سی پی او میں قائم جدید D3C مانیٹرنگ روم کا دورہ کرایا گیا، جہاں سے مختلف مقامات، جلوس کے روٹس اور حساس علاقوں کی براہ راست نگرانی کی جا رہی ہے آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے وزیر اعلیٰ اور دیگر حکام کو سیکیورٹی پلان پر تفصیلی بریفنگ دی وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ یوم عاشورہ کے دوران اشتعال انگیز عناصر کی ہر حرکت پر کڑی نظر رکھی جائے اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کو فوری طور پر ناکام بنایا جائے انہوں نے کہا کہ جلوسوں کے روٹس، حساس مقامات اور داخلی راستوں پر مؤثر نگرانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے انہوں نے سیکورٹی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے واضح کیا کہ معمولی سی کوتاہی بھی برداشت نہیں کی جائے گی وزیر اعلیٰ نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ تمام ادارے باہمی ہم آہنگی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے حکومت، سیکیورٹی فورسز اور عوام یکجا ہیں اور ہم سب کی مشترکہ کوششوں سے یوم عاشورہ پر مکمل امن و سکون یقینی بنایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ جلوسوں، مجالس اور عوامی مقامات پر فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات میں کسی قسم کی کمی نہ رہنے دی جائے اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات ، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند سمیت متعلقہ حکام بھی موجود تھے
Read Next
5 دن ago
سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی بلوچستان عبدالروف بلوچ کی زیر صدارت اجلاس،بلوچستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2010ء میں ضروری ترامیم دیگر امور کا جائزہ
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے حوالے سے اہم اجلاس
اگست 13, 2026
ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی ہدایت پر دکی بازار میں تجاوزات کے خلاف کارروائی،ریڑھیاں مختص مقام پر منتقل
اگست 13, 2026
ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس
جولائی 15, 2026
کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سے مذاکرات، دھرنا مؤخر اور او پی ڈیز کی بحالی کا اعلان
Related Articles
نوجوانوں کو عالمی معیار کی مہارتیں فراہم کرکے انہیں بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،میر سرفراز بگٹی
مئی 12, 2026
سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی بلوچستان عبدالروف بلوچ کی زیرِ صدارت ڈیپارٹمنٹل سب کمیٹی برائے ڈویلپمنٹ کا اجلاس
مئی 12, 2026
حکومت بلوچستان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر تنخواہوں کی ادائیگی 20 مئی کو جاری کرنے کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کی۔
مئی 9, 2026


