میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں لیاری کے یوسی چیئرمینز اور واٹر کارپوریشن افسران نے شرکت کی۔

لیاری کے یوسی چیئرمینز نے میئر کراچی کو پانی اور سیوریج کے مسائل سے آگاہ کیا۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔






