آل پنجاب ایمپلائز ایسوسی ایشن یونین کونسلز کے وفد کی سپیشل سیکرٹری اورڈی جی لوکل گورنمنٹ سے ملاقات، سروس رولز بھی جاری کرنے کی اپیل

آل پنجاب ایمپلائز ایسوسی ایشن یونین کونسلز کے صدر محمد آصف ہادی کی قیادت میں وفد نے ملازمین کے سروس رولز کے حوالے سے سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ سے ملاقات کی اور ملازمین کی طرف سے جلد سروس رولز اور ترقیوں کے کیسیز کا فیصلہ کرنے کی درخواست کی۔

رانا عرفان ،امبر اعجاز ،ملک اعجاز اعوان و دیگر بھی وفد میں شامل تھے۔محمد آصف ہادی نے بتایا کہ

تاریخ میں پہلی دفعہ اگست 2021 میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ملازمین کے سروس رولز کے لیے جدوجہد شروع کی جو اب یونین کونسل کے ملازمین کے تحفظ کا باعث بن کر شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ جاری ہو کر پراعتماد شجر بن گئی ہے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ میاں شکیل احمد،سپیشل سیکرٹری ایڈمن مرزا ارشد بیگ، ڈائریکٹر جنرل پنجاب احمد کمال مان، ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن

اعجاز سرور اوران تمام صاحبان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ جاری کیا اور یونین کونسلز ملازمین کے مسقبل کو سیاہ ہونے سے بچایا۔امید ہے سروس رولز کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جلد کر دیا جائے گا۔جو یونین کونسلز کے ملازمین کا دیرینہ مطالبہ ہے۔سروس رولز نہ ہونے سے پڑھے لکھے یونین کونسلز کے نائب قاصد 16 سال سے زائد عرصہ سے ترقیوں سے محروم ہیں۔

جواب دیں

Back to top button