میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے انسدادِ تجاوزات سیل کی پرنس روڈ، لیاقت بازار میں تجاوزات کے خلاف کارروائی

میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے انسدادِ تجاوزات سیل نے پرنس روڈ، لیاقت بازار میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی۔ کمشنر کوئٹہ ڈیویژن/ ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ محمد حمزہ شفقات کے احکامات کی روشنی میں اینٹی انکروچمنٹ انچارچ اسماعیل لانگو کی عملے اور سول ڈیفینس عملے ہمراہ کوچہ شیر محمد، پرنس روڈ، لیاقت بازار اور ملحقہ بازاروں میں تجاوزات اور تھڑا مافیا کےخلاف کارروائی کی گئی اور تجاوزات کا خاتما کیا گیا، شہریوں کی سہولت اور عید سے قبل شاپنگ کے عمل کو آسان بنانے کے لئے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی جانب سے شہر کے مرکزی بازاروں میں تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

جواب دیں

Back to top button