ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے عہدہ کا چارج سنبھال لیا۔

ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے عہدہ کا چارج سنبھال لیا۔خضدار کے نئے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی نے پیر کے روز اپنے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا۔ تقرری کے فوراً بعد انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس پہنچ کر ماتحت عملے سے ملاقات کی اور ضلعی انتظامیہ کے جاری امور کا جائزہ لیا۔ملاقات کے دوران ڈی سی عبدالرزاق ساسولی نے عملے کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ایمانداری، شفافیت اور احسن انداز میں نبھائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع خضدار کے ترقیاتی منصوبوں کو تیز رفتار سے آگے بڑھایا جائے گا اور عوامی مسائل کے فوری حل کو ترجیح دی جائے گی۔ہمارا مقصد عوام کی خدمت اور ضلع کی بہتری ہے۔ ہر سطح پر ٹیم ورک اور احتساب کو یقینی بنایا جائیگا۔عملے نے نئے ڈی سی کو آفس آنے پر خوش آمدید کہا اور ان کی قیادت میں بہتر کارکردگی کا عہد کیا۔ عبدالرزاق ساسولی 19 گریڈ کے سینیئر آفیسر اور اس سے قبل مختلف اضلاع میں اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button