وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرلاہور کی حدود میں طیاروں کی سیفٹی کے لئے اہم اقدام کیا گیا ہے- ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن،وائلڈ لائف اور انوائر منٹ پروٹیکشن اتھارٹی کو متحرک کر دیا گیا-لاہور کے مختلف علاقوں کو ”نو برڈ زون” بنانے کیلئے ‘رنگ فینسنگ’ (فضائی حفاظتی حصار بنانے) کا فیصلہ کیاگیاہے-وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مسافر جہازوں کی حفاظت کیلئے گرینڈ آپریشن کی ہدایت کی ہے-وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو پنجاب کی پہلی وائلڈ لائف فورس کو متحرک کرنے کی ہدایت کی ہے-ہوائی اڈوں کے قریب موجود غیر قانونی ذبحہ خانوں، پولٹری فارمز ختم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے-ہوائی اڈوں کے قریب موجود بیکریوں کا کچرا ٹھکانے لگانے کے قانون اور ضابطوں پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیاہے- پنجاب حکومت کے جاری کردہ حکم کے مطابق ہوائی اڈوں کے قریب ایسا کوئی کاروبار کرنے پر پابندی ہوگی جس سے پرندوں کے جمع ہونے کا خطرہ ہو-پنجاب حکومت کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ماحولیاتی حفاظتی انتظامات کے بغیر قائم پولٹری فارمز، بیکریوں اور ذبحہ خانوں پر پابندی لگائی جائے گی- چمڑا رنگنے، چمڑے سے اشیاء بنانے والی کمپنیوں پرماحولیاتی ضابطوں کا سخت اطلاق ہوگا، کھلے عام جانوروں کی کھالیں صاف کرنے کے عمل پر پابندی لگا دی گئی ہے-ہوائی اڈوں کے قریب کوڑا کرکٹ پھینکنے پر مکمل پابندی ہوگی، ڈھکن والے کوڑے دانوں کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا- وائلڈلائف رینجرز کو فوری آپریشن شروع کرنے کا حکم دیا ہے، وائلڈ لائف ہیڈکوارٹرز نے حکم نامہ جاری کردیاہے-لاہور مشرقی بائی پاس، مناواں ہسپتال داہوری والا، پی کے ایل آئی، چونگی امر سدھو، اچھرہ، چاہ میراں علاقے ”نو برڈ زون” قرار دئیے گئے ہیں، ان علاقوں سے آپریشن کا آغاز ہوگا- پنجاب حکومت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ایسی تمام وجوہات کو ختم کیا جائے جس سے پرندوں کے جھنڈ ہوائی اڈوں کے قریب جمع ہوتے ہیں -گھروں کی چھتوں پر دانہ ڈالنے، کبوتر پالنے، بڑی تعداد میں کبوتر اڑانے، درباروں اور عوامی مقامات پر دانہ ڈالنے اور زیادہ پرندوں کو جمع ہونے سے روکا جائے-وائلڈ لائف رینجرز، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے خلاف ورزی کی صورت میں پنجاب وائلڈ لائف قانون کے مطابق کارروائی کریں گے-طیارے کے ٹیک آف، لینڈنگ، اور کم اونچائی پر پرواز کے دوران پرندوں کا طیاروں سے ٹکراؤ حادثات کا سبب بنتے ہیں -پنجاب حکومت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (ICAO) اور انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (IATA) کے مطابق 90 فیصد سے زائد حادثات 3 ہزار فٹ سے کم بلندی پر ہوتے ہیں -پنجاب وائلڈ لائف قانون پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے، خلاف ورزی پر گرفتاریاں، سزائیں اور جرمانے ہوں گے-ہوائی اڈوں کے قریب کچرے کے ڈھیر جمع ہونے کا خاتمہ یقینی بنائیں -سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہاکہ یہ اقدامات فضائی سفر محفوظ اور سینکڑوں انسانی زندگیوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے کئے جا رہے ہیں -فضائی حفاظتی حصار(رنگ فینسنگ) کے ذریعے پرندوں کے طیاروں سے ٹکراؤ اور حادثات میں کمی ہو گی-دنیا بھر کے ہوائی اڈوں کے قریب ”نو برڈ زونز” بنائے جاتے ہیں –
Read Next
6 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈرنکنگ واٹر بوتل پر چارجز لگانے کی ابتدائی تجویز مستر دکر دی
9 گھنٹے ago
پنجاب کابینہ نے بلدیاتی انتخابات کیلئے 12 ارب 52 کروڑ کے فنڈز،900یوسی سیکرٹریز کی بھرتیوں،پیدائش و اموات رولز،سینی ٹیشن فیس محکمہ ایکسائز کے ذریعے وصول کرنے کی منظوری دے دی
16 گھنٹے ago
بیورو کریسی تقرروتبادلے، 46 افسران تبدیل،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز تعینات
1 دن ago
CM Maryam Nawaz Meets JICA President Dr Akihiko Tanaka; Agrees to Expand Cooperation in Public Welfare Sectors
1 دن ago
پنجاب حکومت نےضلعی انتظامیہ کے نئے تنظیمی ڈھانچے سے بلدیاتی اداروں کے تمام اختیارات سلب کر لئے،صوبہ کی تاریخ کےکمزور ترین لوکل گورنمنٹ سسٹم پر خصوصی رپورٹ
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے خوشاب کے ارکان صوبائی اسمبلی آصف ملک اور ظفر عباس خان کی ملاقات
2 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،عمران ممتاز ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ تعینات، کاشف جلیل نے دوبارہ ایم سی ایل کو دبوچ لیا،اے ڈی سی انفورسمنٹ،ایڈمنسٹریٹر لاری اڈہ سمیت کئی عہدوں کا چارج
2 دن ago
پنجاب کے تمام اضلاع میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اور (فنانس اینڈ پلاننگ) عہدوں کا نام تبدیل،نوٹیفکیشن جاری
2 دن ago


