کمشنر راولپنڈی کی زیر صدارت آر ڈی اے اور پی ایچ اے کے ترقیاتی منصوبوں اور شہری ترقی سے متعلق اقدامات پر اہم اجلاس

کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک نے اولڈ ایئرپورٹ روڈ پر سائیکل ٹریک میں تبدیلی، آر ڈی اے افسران کے لیے رہائشی گھروں کی تعمیر، ای-بِز پورٹل اور ای-فوز (e-FOAS) نظام کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ کی اجلاس میں بریفنگ، آر ڈی اے کے منصوبے، اہداف اور چیلنجز پر روشنی ڈالی۔

اجلاس میں عوامی خدمات کی بہتری اور منصوبوں کی بروقت تکمیل پر زور دیا گیا۔کمشنر نے ہدایت کی کہ منصوبہ بندی میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جائے۔آر ڈی اے و پی ایچ اے افسران نے منصوبوں کی معیار کے مطابق تکمیل کے لیے تعاون کا عزم ظاہر کیا۔

جواب دیں

Back to top button