پشاور(بلدیات ٹائمز)خیبرپختونخوا کے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز گزشتہ کئی ماہ کی تنخواہوں اور پنشن سے محروم ہیں۔ TMAs کے ملازمین اپنے روزمرہ کے فرائض منصبی باقاعدگی سے انجام دینے کے باوجود اپنی تنخواہوں اور پنشن جیسے بنیادی آئینی حق اور اپنی محنت کے صلے سے محروم ہیں۔ اس صورتحال نے نہ صرف ملازمین کی مالی مشکلات بڑھا دی ہیں بلکہ محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کے انتظامی نظام کی ناکامی کو بھی عیاں کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کی عدم توجہی اور نااہلی کی وجہ سے بلدیاتی اداروں کے مالی معاملات دن بدن بگڑتے جا رہے ہیں اور فنڈز کی عدم فراہمی ، ذرائع آمدن نہ بڑھانے اور بد انتظامی سے بلدیاتی ادارے شدید ترین مالی بحران سے دوچار ہیں اور ملازمین کئی کئی ماہ تک فرائض منصبی ادا کرنے اور محنت و مشقت کرنے کے باوجود بھی تنخواہوں اور پنشن کے بنیادی آئینی حق کی ادائیگی سے محروم رہ کر معاشی طور پر کمزور ہوتے جا رہے ہیں۔ بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کے بچے تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کی وجہ سے فاکوں کے شکار ہیں۔کہاں گیا علی آمین گنڈاپور کی حکومت کا میکینیزم جس کے تحت بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کو دیگر سرکاری ملازمین کی طرح بروقت یکم تاریخ کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی یقینی بنائی جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔بلدیاتی اداروں سے وابستہ ہزاروں ملازمین اور پنشنرز کی آواز سننے والا کوئی نہیں۔تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ملازمین اور پنشنرز گھروں کے کرایوں کی عدم ادائیگی ، بچوں کے سکولوں کی فیسوں کی عدم ادائیگی ، بجلی اور *گیس کے بلوں کی ادائیگی میں ناکامی اور بچوں کی کفالت میں مشکلات جیسے مسائل سے دوچار ہیں۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کے مسائل کے حل کے لئے بارہا صوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام تک اپنی آواز پہنچا چکی ہے مگر محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کے اعلیٰ حکام کے کانوں تک جوں تک نہیں* رینگی۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، صدر حاجی انور کمال خان مروت، چئیرمین محبوبِ اللہ اور جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی اور پاکستان ورکرز فیڈریشن کے مرکزی صدر شوکت علی انجم اور مرکزی جنرل سیکرٹری اسد محمود نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی کی قیادت میں قائم ہونے والی صوبائی حکومت ، صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا مینا خان آفریدی ، چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ، سیکریٹری محکمہ بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا ظفرالاسلام اور سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ وحید الرحمان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی اداروں کو مالی بحران سے نکالنے کے لئے اداروں کو مالی طور پر مضبوط کرنے کے لئے فوری اور مثبت اقدامات اٹھائیں اور مفلوک الحال بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کے معاشی حالات بہتر بنانے کے لئے ان کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی یقینی بنانے کے لئے بلاتاخیر اکاؤنٹ فور کا نفاذ عمل میں لایا جا کر ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی آن لائن عمل میں لائی جائیں اور ان کے بچوں کو فاکوں سے نجات دلانے کے لئے فوری عملی اقدامات اٹھائیں جائیں۔یہ مسائل طویل المدتی اور فوری حل کے متقاضی ہیں۔
Read Next
20 گھنٹے ago
محمد سہیل خان آفریدی کی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی اور اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس سے ملاقات!
22 گھنٹے ago
شوکت کیانی اور ظہیر شیخ کی ملاقات،خیبرپختونخوا کے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مشترکہ جدوجہد اتفاق
3 دن ago
*وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ویژن اور ہدایت کے تحت لیبر ڈیپارٹمنٹ کے کمپلینٹ سیل کا افتتاح*
4 دن ago
پشاور ریوائیٹلائزیشن پلان کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں کی اپ گریڈیشن اور پشتخرہ انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد
6 دن ago
وفاق کی طرف سے پیٹرول قیمتوں میں مسلسل اضافہ انتہائی افسوسناک ہے،وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی
Related Articles
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت صحت کارڈ پلس پروگرام سے متعلق اہم اجلاس
1 ہفتہ ago
بلدیاتی ملازمین کے مسائل،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا اور پشاور یونائیٹڈ ورکرز یونین کا مشترکہ جدوجہد کا اعادہ
1 ہفتہ ago
پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سابق چیئرمین اور معروف مزدور رہنما سیدہادی حسین شاہ کی وفات پر تعزیتی اجلاس
1 ہفتہ ago
خیبر پختونخوا حکومت کی اون سورس ریونیو میں شاندار کارکردگی،محکموں کے سربراہان میں تعریفی اسناد تقسیم
1 ہفتہ ago

