شمشاد بشیر ویلفیئر فاؤنڈیشن نابینا افراد کی تربیت کا ایک مثالی ادارہ بن چکا ہے، مہرعبدالروف،مقصود چغتائی

لاہور (فیصل مجیب الرحمٰن شامی اور اے قادر طاہر سے )ماڈل ٹاؤن لاہور میں نابینا افراد کے ادارہ میں شمشاد بشیر ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں سماجی شخصیات اور تمام مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی اور ادارہ میں جاری نابینا افراد کی تربیت کو سراہا گیا ۔مہمانوں کو کلاس رومز اور لیب کا دکھائی گئیں جہاں پر نابینا افراد کو تین ماہ کے شارٹ کورسز کروا کر انکو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جاتا ہے تاکہ یہ افراد معاشرہ میں اپنا ایک مقام بنا سکیں ۔ادارہ کے بانی شمشاد بشیر نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ آپ لوگوں کے تعاون سے چل رہا ہے ۔ تقریب کی صدارت کے فرائض صدارتی ایوارڈ یافتہ ایجوکیشنلسٹ و جرنلسٹ مہر عبدالروف نے انجام دیے ۔

مہمانِ گرامی عبدالقادر طاہر چیف ایگزیکٹیو میری گولڈ بریڈ و الرحمٰن ہیومین ویلفیئر سوسائٹی، سید علی بخاری چیئرمین لیڈرز میڈیا نیٹ ورک، صدارتی ایوارڈ یافتہ اسکاؤٹ لیڈر مقصود احمد چغتائی، بشارت احمد وہرہ، عامر قمر ملک، ڈاکٹر حبیب سندھو، محمد ارشد، فیصل مجیب الرحمٰن شامی ایڈیٹر روزنامہ یلغار لاہور ۔نصیرالحق ہاشمی ایڈیٹر روزنامہ پاکستان ، لیڈی بائیکر حمیرا، عندلیب خان،صباء خان سوشل ورکر جرنلسٹ اسد قیصر، نصیرالدین، شیخ عبدالوحید، ڈاکٹر شمل ارم، ریڈیو ٹی وی آرٹسٹ مناہل خان اور نابینا طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے عظیم مقصد پر شمشاد حسین کو سراہا۔ اس پر وقار تقریب میں پرفارمنس میڈلز، لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز اور تاج پوشی مختلف شعبہ ہائے زندگی کو ان کی رفاعی تعلیمی، ادبی، ثقافتی، خدمات کے اعتراف میں دیے گئے۔ قبل ازیں مقصود چغتائی اور شمشاد حسین نے بتایا کہ یہ ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ 2008 میں اپنی مدد آپ کی بنیاد پر قائم کیا گیا تھا اور فنی تربیت حاصل کرنے کے بعد نابینا افراد سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر میں ملازمتیں حاصل کرنے کے قابل ہو جاتے ہیں اور اس طرح باعزت روزی کمانے کے قابل ہو کر اپنا اور اپنے خاندان کا پیٹ پال سکتے ہیں۔ آخر میں مناہل خان نے عارفانہ کلام سنایا جسے بہت سراہا گیا۔ ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے اساتذہ کے لیے ہمدرد گفٹس دیے گئے ۔مہر عبدالروف نے تمام مہمانوں کی آمد اور تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کی خوبصورت محفل کے دولہا مقصود چغتائی نے ہمیشہ کی طرح بڑی محنت سے اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے اور اللہ تعالیٰ ہم سبکو اس ادارہ کا بازو بنائے جہاں پر آنے سے دلی سکون و نابیناؤں کی دعائیں حاصل ہوتی ہیں۔

فیصل مجیب الرحمٰن شامی اور نصیر الحق ہاشمی نے کہا کہ شمشاد بشیر ویلفیئر فاؤنڈیشن معاشرے میں نابینا افراد کی تربیت کر رہا ہے جو قابل تحسین ہیں اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔

جواب دیں

Back to top button