ڈیرہ غازی خان ،ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ سیلاب کی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ

کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد کے ہمراہ غازی گھاٹ کا دورہ کیا۔آر ڈی 148 سپر ثمینہ سادات کا بھی دورہ کیا۔چیف انجنیئر انہار ،چیف آفیسر ضلع کونسل جوادالحسن گوندل و دیگر افسران ہمراہ تھے۔جے ہیڈ سپر آر-2 غازی گھاٹ اور آر ڈی 148 سپر ثمینہ سادات میں دریائے سندھ میں پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے سیلاب سے نمٹنے کےلئے متعلقہ انتظامات کو چیک کیا۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان اشفاق احمد چوہدری انتظامیہ کو سیلاب کی کسی بھی قسم کی صورتحال سے بروقت نمٹنے کیلئے متحرک کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے بتایا کہ دریائی بیلٹ کے حساس علاقوں میں انتظامیہ کے کیمپس لگا دئیے گئے۔چیف آفیسر ضلع کونسل ڈیرہ غازی خان جواد الحسن گوندل نے کہا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ جاری ہے نشیبی علاقوں میں جانے سے پرہیز کریں۔پانی نکلنے یا کم ہونے کا انتظار فرمائیں۔کسی بھی گڑھے یا کھدائی سے دور رہیں۔بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں،ضلع کونسل میونسپل کارپوریشن وکمیٹیزاپنےموجودہ وسائل کے ساتھ ڈی سی ڈی جی خان محمد عثمان خالد کی قیادت میں آپ کی خدمت میں مصروف ہیں۔اللہ سب کو اپنی امان میں رکھے۔

جواب دیں

Back to top button