*ایم ڈی واسا فیصل آباد سہیل قادر چیمہ کو تبدیل کر دیا گیا،نوٹیفکیشن جاری*

ایم ڈی واسا فیصل آباد سہیل قادر چیمہ کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نوراالامین مینگل کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔سہیل قادر چیمہ کو ڈی جی واسا پنجاب کے ڈسپوزل پر دے دیا گیا ہے۔محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق نئے ایم ڈی واسا فیصل آباد کی تعیناتی کا فیصلہ سرچ کمیٹی کرے گی۔اہلیت اور میرٹ کی بنیاد پر اہم عہدے پر تعیناتی کی جائے گی۔سہیل قادر چیمہ گریڈ 19 کے سینئر آفیسر ہیں جن کے تبادلے کے بعد محکمہ ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ،پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ کے افسران نے اعلٰی حکام کی توجہ ایم ڈی واسا سیالکوٹ کی غیر قانونی تقرری جانب دلائی ہے جو لوکل گورنمنٹ سروس کے گریڈ 17 کے آفیسر ہیں۔اور ضلع کونسل سیالکوٹ کے میں ڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشنز تعینات ہیں جنھیں چیف آفیسر کا اضافی چارج دینے کے ساتھ ایم ڈی واسا سیالکوٹ کو بھی اضافی چارج دے کر نوازا گیا ہے۔افسران کی جانب سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ محکمہ کے سنئیر آفیسر کو ریگولر بنیاد پر تعینات کیا جائے۔

جواب دیں

Back to top button