پاکستان مسلم لیگ (ن) کےصدر محمد نوازشریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی ہے۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف بھی موجود تھیں،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے خصوصی شرکت کی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف نے کہا کہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ گوجرانوالہ کے لوگوں کا حق ہے جو انہیں بہت پہلے مل جانا چا ہیے تھا۔

گوجرانوالہ کی ترقی اورعوام کو سہولت ملنے پر بے حد خوشی ہے۔گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔بریفنگ میں بتایا گیاکہ گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ عوام کی سہولت کیلئے بننے والا تاریخی پراجیکٹ ہے۔گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ ایمن آباد سے گھکھڑ تک 30کلومیٹر سے زائد طویل ہوگا۔گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ سے روزانہ 51ہزار سے زائد مسافر مستفید ہوں گے۔گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ میں 40الیکٹرک آرٹیکولیٹڈ بسیں چلائی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button