*پنجاب بھرمیں ترقیاتی کاموں کے معیار اور رفتار کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ*

صوبہ بھر میں ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور رفتار کو یقینی بنانے کے لیے سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی جی واسا پنجاب، ایم ڈی واسا، ڈپٹی ایم ڈی اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت صوبے میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو چکا ہے۔ آغاز سے قبل اہم عہدوں پر تعینات افسران کا خصوصی اجلاس طلب کیا گیا، تاکہ منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے واضح کیا کہ افسران ترقیاتی کاموں کو وقت پر مکمل کروانے کے پابند ہوں گے، جبکہ ٹھیکیداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ معیاری میٹریل کا استعمال یقینی بنائیں۔ تمام ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کے لیے جیو ٹیگنگ سسٹم استعمال کیا جائے گا تاکہ منصوبوں کی پیش رفت کو حقیقی وقت میں جانچا جا سکے۔ترجمان کے مطابق کوالٹی ایشورنس کمیٹیاں تمام کاموں کے معیار کی کڑی جانچ کریں گی۔ ٹھیکیداروں کو ادائیگی سے قبل کام کے معیار کا تکنیکی طور پر جائزہ لیا جائے گا۔ سیکرٹری ہاؤسنگ کے مطابق آئندہ مون سون سے پہلے تمام ضروری کام مکمل کر لیے جائیں گے۔ترجمان کے مطابق شہریوں کی سہولت اور کام کی رفتار بڑھانے کے لیے رات کے اوقات میں کام کو ترجیح دی جائے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تمام ترقیاتی منصوبوں کی معیاری اور بروقت تکمیل کی سخت ہدایات جاری کی ہیں۔

جواب دیں

Back to top button