وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ترقیاتی اسکیموں کی سخت مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے لاہور کے واہگہ زون میں ایل ڈی پی فیز 2 کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا اچانک دورہ کیا، جہاں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور ایم ڈی واسا غفران احمد نے انہیں منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔دورے کے دوران سیکرٹری ہاؤسنگ نے ہدایت کی کہ دن اور رات میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو علیحدہ طور پر مانیٹر کیا جائے، جبکہ شہریوں کی سہولت کے لیے رات کے وقت کام کی رفتار مزید تیز کی جائے۔ انہوں نے واسا کو حکم دیا کہ تمام مین ہولز کی تنصیب اور بہتری کا کام ایک ہفتے کے اندر مکمل کیا جائے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے گہری کھدائی کے مقامات پر حفاظتی اقدامات یقینی بنانے اور شہریوں کی آگاہی کے لیے واضح سائن بورڈز نصب کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایل ڈی اے مین جی ٹی روڈ سے ملحقہ 11 کلومیٹر طویل سروس لین تعمیر کرے گا، جو مکمل طور پر ڈسٹ فری طرز پر تیار کی جائے گی۔ واسا کی جانب سے ٹرنک سیوریج کی تنصیب کا کام تقریباً مکمل کر لیا گیا ہے، جس کے بعد ایل ڈی اے سروس روڈ بچھانے کا آغاز کرے گا۔سیکرٹری ہاؤسنگ کے مطابق تمام ترقیاتی کاموں میں ایستھیٹکس کا خاص خیال رکھا جائے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق ہر منصوبے میں اعلیٰ درجے کی کاریگری نمایاں نظر آنی چاہیے۔
Read Next
10 گھنٹے ago
نالہ لئی کی صفائی،تجاوزات کے خاتمے اور سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لئے جامع اقدامات کا فیصلہ
13 گھنٹے ago
*پھاٹا کے مالی سال 2025-26 کا جامع آڈٹ، خصوصی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم*
1 دن ago
وزیر اعلٰی صاف پانی پراجیکٹ، 30 نومبر تک راولپنڈی ڈویژن میں 706 فلٹریشن پلانٹس مکمل و فعال کرنے کا ہدف
1 دن ago
ڈڈوچہ ڈیم منصوبے کیلئے شفاف ٹینڈرنگ کا فیصلہ،36 ارب کے منصوبے سے راولپنڈی کو یومیہ 35 ملین گیلن صاف پانی فراہم ہوگا
2 دن ago





