میئر سکھرارسلان اسلام شیخ کا نیو پنڈ فلائی اوور پر جاری ترقیاتی کام کا جائزہ،بلدیاتی نمائندوں سے ملاقات

ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ نے نیو پنڈ فلائی اوور پر جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران و انجینیئرز کو ضروری ہدایات جاری کی ۔ترجمان حکومت سندھ و میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے میئر ہاؤس میں معزز شہریوں اور سکھر میونسپل کارپوریشن کی یونین کے عہدیداران سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات میں مسائل اور تجاویز پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جس پر میئر سکھر نے درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ نے بلدیہ عظمی سکھر میں زیر تعمیر میئر سیکریٹریٹ کا دورہ کیا کام کا جائزہ لیا اور انجینیئرز کو ضروری ہدایت جاری کی۔

جواب دیں

Back to top button