کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ نےصفاءکوئٹہ پراجیکٹ کے آفس کا دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن(ر) مہر اللہ بادینی ،مینجنگ ڈائریکٹر پی پی پی ڈاکٹر فیصل احمد خان ،ڈویژنل ڈائریکٹر ڈوپلیمنٹ کوئٹہ ظہور احمد اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ اور دیگر شرکاءکو کوئٹہ شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال اور صفاءکوئٹہ پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے

ایم ڈی صفاءکوئٹہ پراجیکٹ دلدار خان نے بتایا کہ شہر کے صفائی ستھرائی کے حوالے سے 14اگست 2024ءسے سٹلائٹ ٹاﺅن سے کام شروع کیا۔ابتدا میں صرف سٹلائٹ ٹاﺅن میں خدمات سر انجام دے رہے تھے اس کے بعد اکتوبر 2024ءسے زون ون بھی صاف کرنے کا کام شروع کیا گیا اسی طرح اب چاروں زون میں کام کررہے ہیں۔اس حوالے سے روزانہ ایک ہزار ٹن سے زائد کچرے ٹھکانے لگایا جارہاہے۔اور اب تک دو لاکھ ٹن سے زیادہ کچرے ٹھکانے لگایا جاچکاہے۔شہر میں 128عارضی ڈمپ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔ان نے بتایا کہ صفاءکوئٹہ پراجیکٹ 12سو سے زیادہ نوکری پیدا کی گئی ہے۔اس وقت شہر میں 890 صفائی کے اہلکار تعینات ہیں۔جوکہ چاروں آپریشنل زون میں روزانہ کی بنیاد پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے 217 گاڑیاں اور مشنریز حوالے کئے گئے جس میں سے 162اپریشنل ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ شہر میں شعور اجاگر کرنے کیلئے 33کمیونٹی آگاہی پروگرام کا انعقاد مخلتف سکولوں اور پبلک ایریا میں کئے گئے تاکہ لوگوں کو کوڑا کرکٹ درست طور پر ٹھکانے لگانے کے حوالے سے شعور بیدار کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ شہر کے چاروں زونز میں سونپرز 640 کلومیٹراور میکینکل سپونگ مشنوں سے 17کلو میٹر صفائی ہورہی ہے۔اس کے علاو¿ہ پورے شہر کے نالے صاف کرکے20ہزار ٹن نالوں سے کچرے اٹھایا گیا ہے جس سےبارشوں میں پیدا ہونے والی صورتحال بہتر ہوئی ہےکیونکہ گندا پانی سڑکوں پر بہنے سے لوگوں کے مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہاکہ شہر میں صفاءکوئٹہ پراجیکٹ کی جانب سے ڈور ٹو ڈور کلنکش پر زور دیا جارہاہے تاکہ کچرہ باہر گلیوں اور سڑکوں پر پھینکنے کی بجائے صفائی کرنے والے عملے کو دیں۔انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ کوئٹہ شہر صاف ستھرا اور خوبصورت نظر آئیں۔اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے صفاءکوئٹہ پراجیکٹ کے کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے علاوہ گردونواح کے علاقوں پر بھی توجہ مرکوز کی جائے جبکہ نالوں کی صفائی کے حوالے سے مزید اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ہم سب کا مشترکہ گھر ہے جس کی صفائی ستھرائی کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔شہر کی خوبصورتی اور صفائی ستھرائی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں صفائی کے فرائض انجام دینے والے ہمارے ہیروز ہیں ان کی محنت اور لگن کی وجہ سے شہر صاف ستھرا خوبصورت نظر آتا ہے۔






