*بلدیہ عظمیٰ کراچی کی بڑی شاہراہوں کو 30 ستمبر تک سولر سسٹم پر منتقل کر دیا جائے گا*

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی صدارت میں محکمہ انجینئرنگ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پورے کراچی میں پبلک واش رومز بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔میئر کراچی نے ڈائریکٹر جنرل کو ہدایت دی کہ شہر بھر میں موزوں مقامات کی نشاندہی کی جائے اور 7 روز میں رپورٹ پیش کی جائے۔میئر کراچی نے بقایا اسکیمز کو بھی 31 اگست تک مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔اجلاس میں میونسپل کمشنر کراچی سید محمد افضل زیدی، مالیاتی مشیر گلزار ابڑو، ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز طارق مغل، ڈائریکٹر میڈیا دانیال عالیشان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button