وزیر لیبر ملک فیصل ایوب کھوکھر، وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ستھرا پنجاب ورکرز کو مریم نواز راشن کارڈ جاری کرنے میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری لیبر نعیم غوث اور کمشنر سوشل سکیورٹی محمد علی نے بریفنگ دی۔چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی بلال احمد، سپیشل سیکرٹری ارشد بیگ، سی ای او بابر صاحبدین نے شرکت کی۔ستھرا پنجاب ورکرز کا ڈیٹا سوشل سکیورٹی کو فراہم کیا جائے، صوبائی وزراء نے ہدایت کی۔راشن کارڈ کیلئے لائحہ عمل سوشل سکیورٹی عمل بنائے گا۔ فیصل ایوب کھوکھر نے مزید کہا کہ محنت کشوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا وزیراعلی مریم نواز کا مشن ہے۔ورکرز کو مریم نواز راشن کارڈ کی دیگر مراعات بھی ملیں گی۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ ستھرا پنجاب ورکرز کو کارڈ دینے پر وزیراعلٰی کے شکرگزار ہیں۔

تمام سی ای اوز کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔پیسی کو جلد از جلد ڈیٹا مہیا کر دیا جائے گا۔





