کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان ایک روزہ دورے پر چمن پہنچ گئے

ضلع چمن اور قلعہ عبداللہ کا دورہ،

کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان ایک روزہ دورے پر چمن پہنچ گئے انکے ہمراہ ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ کوئٹہ ڈویژن ظہور احمد اور دیگر آفیسرز بھی موجود تھے چمن پہچنے پر ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی، اے سی چمن امتیاز علی بلوچ اور دیگر ضلعی انتظامیہ کے آفیسرز نے انکا استقبال کیا انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ترقیاتی منصوبوں اور دیگر معاملات کے بارے میں اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے ضلع میں امن و امان محکمہ صحت محکمہ تعلیم، اور دیگر تمام محکموں اور ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی پیش رفت اور فنڈز کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے ترقیاتی منصوبوں کی معیاری اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں اور ضلع میں امن و امان صحت اور تعلیم کی صورت حال پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم انہوں نے کہا کہ اب بھی بہتری کی ضرورت اور گنجائش ہے کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی معائنہ کیا اور اس موقع پر انہیں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلا بریفنگ دی گئی۔ ان ترقیاتی منصوبوں میں آب نوشی ،سڑکوں کی تعمیر اور عوامی فلاح وبہبود کے ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا انہوں نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی معیاری اور بروقت تکمیل پر زور دیا اس کے علاوہ انہوں نے اجتماعی نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایات دی انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے اصول میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور نادرا اور پاسپورٹ آفس کی قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی ںھی ہدایات دیں انہوں نے کہا کہ دور دراز کے علاقوں میں صحت اور تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے اس حوالے سے منصوبوں کی تکمیل کو جلد از جلد ممکن بنایا جائے تاکہ عوام ان منصوبوں سے استفادہ حاصل کرسکیں انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت ضلع چمن کو تعلیم صحت اور دیگر تمام میدانوں میں صوبے کی دیگر اضلاع کے برابر لانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے

جواب دیں

Back to top button