مون سون،سکھر میونسپل کارپوریشن کے افسران و عملے کو چوکس کر دیا گیا

ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر، بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ نے میونسپل اسٹیڈیم سکھر میں سکھر میونسپل کارپوریشن کے افسران و عملے سے ملاقات کی۔ انہوں نے مون سون بارشوں کے پیش نظر تمام عملے کو الرٹ رہنے اور اپنی ذمہ داریاں پوری سنجیدگی اور فرض شناسی سے نبھانے کی ہدایت کی۔

میئر سکھر نے واضح کیا کہ کسی قسم کی غفلت یا لاپروائی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، اور تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ ہنگامی حالات میں فوری اور مؤثر اقدامات یقینی بنائے جا سکیں۔

جواب دیں

Back to top button