کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہر کی خطرناک عمارتوں کے سروے کے لئے 4 افسران کو تعینات کر دیا،59 میں سے29 عمارتیں خالی کروا لی گئیں

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہر کی خطرناک عمارتوں کے سروے کے لئے 4 افسران کو تعینات کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ان افسران میں عمران الحق، عون عباس، عمران سولنگی، عیسیٰ پلیجو شامل ہیں۔ چاروں افسران ڈپٹی کمشنر جنوبی کے ماتحت کام کریں گے، جو متعلق ایپ پر خستہ حال عمارتوں کا ڈیٹا اپ لوڈ بھی کریں گے۔ کمشنر کراچی کی جانب سے افسران کو بر وقت، مؤثر اور جامع سروے کی سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں اور ساتھ ہی سروے رپورٹ کمشنر کراچی کی مقرر کردہ ٹائم لائن پر مکمل کرنے کی ہدیات کی گئی ہے۔کمشنرکراچی سیدحسن نقوی نے بتایا ہے کہ مخدوش عمارتوں کے حوالے سے رپورٹ تیار کر لی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ شہر میں 59 انتہائی مخدوش عمارتوں میں سے 29 خالی کروالی ہیں اور ان عمارتوں کے رہائشیوں کا ڈیٹا بھی مرتب کرلیا گیا ہے۔ کمشنرکراچی نے بتایا ہے کہ باقی انتہائی مخدوش عمارتوں کو بھی جلد خالی کروالیا جائے گا تاکہ کوئی سانحہ رونما نہ ہو۔

جواب دیں

Back to top button