پنجاب حکومت کا ڈبل روٹی اور دیگر بیکری آئٹمز کے نرخوں میں کمی کے لئے انتظامی افسران کو ٹاسک

حکومت پنجاب نے ڈبل روٹی اور بیکری آئٹمز میں کمی کروانے کے لئے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک کرنے کی بھی ہدایات کی گئی ہیں۔بیکری اشیاء سستی نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے اس سلسلہ پنجاب حکومت کی جانب سے ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کو جاری مراسلہ کے مطابق کھلی منڈی میں گندم اور آٹے کی قیمتیں کافی کم ہو گئی ہیں۔ تاہم اس کمی کو بیکری آئٹمز بالخصوص ڈبل روٹی کی قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ روٹی (ڈبل روٹی) اور آٹے اور میدہ سے بنی اشیاء کو پنجاب پرائس کنٹرول آف ایسنسیشل کموڈٹیز آرڈیننس 2023 میں اشیائے ضروریہ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ اس لیے ڈپٹی کمشنرز کو مکمل اختیارات حاصل ہیں۔ ایسی اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کریں۔گندم اور آٹے کی قیمتوں میں زبردست کمی کے پیش نظر عام لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے، یہ سفارش کی جاتی ہے کہ ڈپٹی کمشنرز اسٹیک ہولڈرز بشمول بیکری ایسوسی ایشنز کے ساتھ مشاورت کریں، اور روٹی (ڈبل روٹی) کی قیمتیں مقرر کریں۔

جواب دیں

Back to top button