پشاور(بلدیات ٹائمز)صوبائی حکومت کی ایماء پر وقتاً فوقتاً بلدیاتی اداروں کے ذرائع آمدن کو بڑھانے کی بجائے بتدریج ختم کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ادوار میں بلدیاتی اداروں کے بڑے ذرائع آمدن محصول چونگی اور ضلع ٹیکس کو مسلم لیگ کے دور حکومت میں ختم کیا گیا۔ موجودہ صوبائی حکومت کے دور حکومت میں سال 2020 میں دو فیقمصد منتقلی جائیداد ٹیکس ، لائسنس فیس ، لوڈ ان لوڈ ٹیکس اور کرونا وباء کے دوران کئی دوسرے ٹیکسز کو ختم کیا گیا جب کہ سال 2023 میں منتقلی جائیداد ٹیکس فیڈریشن کے دباؤ کی وجہ سے بحال کر کے کچھ عرصہ بعد دوبارہ دو فیصد سے کم کر ایک فیصد کر دیا گیا اور اب بلدیاتی اداروں کے بڑے ذرائع آمدن نقشہ فیس پر بھی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا قیام عمل میں لا کر وار کر کے نقشہ فیس کی وصولی کا حقدار بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو قرار دے دیا گیا جبکہ قبل ازیں اختیارات کو نچلی سطح پر منتقلی کے نام پر سابق ضلع کونسلز اور محکمہ دیہی ترقی کو ختم کر کے انکا عملے اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگیوں کا TMAs کو پابند بنا کر اضافی بوجھ بھی TMAs پر ڈال دیا گیا۔ اسی طرح ریسکیو 1122 کو قائم کر کے نیا عملہ بھرتی کر کے بلدیاتی اداروں کے عملہ فائر فائٹنگ کو غیر فعال بنا کر گاڑیوں اور عملہ کا اضافی بوجھ بلدیاتی اداروں پر ڈال دیا گیا اور مئی 2025 میں صوبائی حکومت محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کے غیر دانشمندانہ فیصلہ پر بیک جنبش دو سطری حکم پر دستکاری سکولز کی بندش کر کے اساتذہ کے سینکڑوں خاندانوں کو بےروزگاری میں دھکیل دیا گیا اور علاقہ کی عوام کی بچیوں کو سکھلائی سے محروم کر کے روزگار کے ذرائع سے محروم کرکے غربت میں اضافہ کرنے میں اھم کردار ادا کیا گیا۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے عہدیداران سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، صدر حاجی انور کمال مروت، چئیرمین محبوب اللہ اور جنرل سیکریٹری سلیمان خان ھوتی نے حکومتی غیر دانشمندانہ فیصلوں پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے بلدیاتی اداروں کے ختم کئے گئے ذرائع امدن کو فی ا لفور بحال کیا جائے اور دستکاری سکولز کو بحال کرکے بے روزگاری میں اضافہ کو روکا جائے اور نقشہ فیس کی وصولی کا حقدار TMAs ٹھرایا جائے۔
Read Next
19 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا کےبلدیاتی نمائندوں کیطرف سے حاجی غلام احمد بلور کے اعزاز میں پروقار تقریب منقعد کی جائیگی
1 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی جدوجہد رنگ لے آئی،اکاونٹ فور کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو ارسال
2 دن ago
یقین دہانی کے باوجود بھی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات نہ ہوسکی،بھرپور احتجاج کیلئے مشاورت تیز
2 دن ago
خیبرپختونخوا،بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی پنشن،گریجویٹی،لیو انکیشمنٹ وغیرہ کے کیسز کو حتمی شکل دینے کے لئے باقاعدہ اجلاس طلب
3 دن ago






