وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر ستھرا پنجاب پروگرام ویسٹ ری سائیکلنگ کے اگلے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے جس میں وہ لینڈ فل سائٹس جنہیں ماحولیاتی چیلنج سمجھا جاتا ہے کو قومی اثاثے میں تبدیل کیا جائے گا۔ اس ضمن میں وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس ہوا جس میں ویسٹ ری سائیکلنگ کے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں، ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ احمر کیفی نے شرکت کی۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی کے) سی ای او بابر صاحب دین نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لاہور کے نواح میں واقع لکھوڈیر سائٹ کے کاربن کریڈٹ سے پاکستان کو سالانہ ایک ارب روپے ریونیو متوقع ہے۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ پیرس معاہدے کے آرٹیکل چھ کے تحت کاربن کریڈٹ کا کلیم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جانوروں کی آلائشوں سے توانائی پیدا کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے۔ صرف لاہور میں آلائشوں سے ایک ہزار ٹن توانائی پیدا کی جاسکتی ہے۔ وزیر بلدیات نے ویسٹ سے توانائی کے منصوبوں کے لئے لاہور یا اسلام آباد میں روڈ شو منعقد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غیرملکی سفارتکاروں کو روڈ شو میں مدعو کیا جائے گا۔ بیرون ملک بھی روڈ شوز کر کے سرمایہ کاروں کو متوجہ کریں گے۔ پنجاب حکومت اس منصوبے کے تحت لاہور کے نواح میں ری سائیکلنگ پارک بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ لکھوڈیر سائٹ میں 20 ٹن بائیوگیس پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔ ذیشان رفیق نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیراعلی مریم نواز کے ویژن کے مطابق لاہور کے بعد دیگر شہروں میں ویسٹ کو بروئے کار لایا جائے گا۔سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں نے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کو وزیراعلی کیلئے جامع پریذینٹیشن بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ کو پوری دنیا میں میں قابل استعمال بنایا جا رہا ہے کیونکہ ری سائیکلنگ ہی ویسٹ کے ماحولیاتی نقصانات کا حل ہے۔ بابر صاحب دین نے بتایا کہ محکمہ توانائی کے تعاون سے 50 میگاواٹ پاور پلانٹ کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔ لاہور میں ہر روز ستھرا پنجاب کے تحت بڑی مقدار ویسٹ جمع ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کئی ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں نے ویسٹ کی ری سائیکلنگ میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
Read Next
5 منٹس ago
محکمہ بلدیات پنجاب نے کنٹریکٹ پر تعینات ایڈمنسٹریٹو فنکشنل یونٹ کے 32 افسران کو گریڈ 17 میں ریگولر کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
21 گھنٹے ago
*ایک سو مثالی دیہات میں بچوں کی سو فیصد برتھ رجسٹریشن یقینی بنانے کے لئے مہم کا آغاز*
21 گھنٹے ago
سیکرٹری بلدیات پنجاب زید بن مقصود کاتحصیل پھالیہ کا دورہ،پی ڈی پی کے منصوبوں کا جائزہ
3 دن ago
محکمہ بہبود آبادی کے 12 افسران اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب تعینات،نوٹیفکیشن جاری
3 دن ago
اقبال فرید ڈائریکٹر جنرل انسپیکشن اینڈ مانیٹرنگ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب تعینات،نوٹیفکیشن جاری
Related Articles
محکمہ بلدیات پنجاب نے ایم او آر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی عمران علی کو او ایس ڈی بنا دیا،نوٹیفکیشن
3 دن ago
پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام،وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی نیسپاک کنسلٹنٹ مقرر کرنے کی ہدایت
3 دن ago



