میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بغیر پروٹوکول، بغیر قافلے کے، عام شہری کی طرح موٹر سائیکل پر اولڈ سٹی ایریا کا دورہ کیا اور بولٹن مارکیٹ پارکنگ و حضرت قاری مصلح الدین صدیقی گارڈن کا افتتاح کیا۔عوامی میئر، عوام کے درمیان،شہریوں نے اپنے درمیان میئر کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔بلدیہ عظمٰی کراچی کے ترجمان کے مطابق مسائل میں گھرا ہوا کراچی، اب میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی شبانہ روز محنت سے تبدیلی کی راہ پر گامزن ہے۔

اولڈ سٹی ایریا کے تاجروں کے لیے ایک بڑی اور دیرینہ خوشخبری —

پچاس سال پرانا مسئلہ، عوامی قیادت کی کوششوں سے پرامن انداز میں حل ہو گیا۔میئر کراچی نے ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ بولٹن مارکیٹ پارکنگ کا افتتاح کیا —ایک اہم قدم، تجارت کے دل کو سہولت فراہم کرنے کی جانب۔افتتاحی تقریب میں صدر کراچی چیمبر آف کامرس جاوید بلوانی، وائس پریذیڈنٹ اور دیگر معززین نے شرکت کی۔تاجر برادری نے میئر کراچی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اُن کا شکریہ ادا کیا۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد، پارلیمانی لیڈر KMC و ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی اور دیگر کے ہمراہ حضرت علامہ قاری مصلح الدین صدیقی گارڈن کا افتتاح کیا۔پیپلز پارٹی کی بلدیہ عظمیٰ کراچی نے اس پارک کو شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے تعمیر کیا






