معاون خصوصی برائے اطلاعات، ایمان شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال نے تباہی مچا دی۔ بالخصوص تھک-بابوسر شاہراہ پر آنے والے اچانک اور خطرناک سیلابی ریلے نے سیاحوں اور مقامی آبادی کو بری طرح متاثر کیا، جس کے نتیجے میں قیامت خیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ کا اظہار کر دیا۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ حکومت گلگت بلتستان ہر ممکن امداد فراہم کر رہی ہے اور ریسکیو آپریشن میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ایمان شاہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو متحرک کر دیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ریلیف کی فراہمی، زخمیوں کا علاج، اور لاپتہ افراد کی تلاش حکومت کی اولین ترجیح ہے۔عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ خراب موسم اور مسلسل بارشوں کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں، خاص طور پر تھک-بابوسر، دیامر، ہنزہ اور سکردو جیسے حساس علاقوں میں۔ اس کے ساتھ ساتھ، شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر مقامی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔
Read Next
3 دن ago
بہترین قانون سازی کے تحت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن بنایا جائے گا، وزیر اعلٰی گلگت بلتستان امجد حسین
4 دن ago
وزیر اعلیٰ امجد حسین کو ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کنوداس واٹر سپلائی منصوبے کے حوالے سے بریفنگ
4 دن ago
*وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین سے انجمن امامیہ کے نمائندہ وفد کی ملاقات*
5 دن ago
*گلگت بلتستان کابینہ نے مالی سال 2026-27کا 218 ارب روپے حجم کا بجٹ منظور کر لیا۔*
5 دن ago
گلگت شہر میں صفائی کے نظام کو مزید موثر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے خصوصی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح
Related Articles
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت تالی داس سیلاب متاثرین کو درپیش مشکلات کے حل سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
6 دن ago
میڈیا ورکرز کو حکومت کی مقرر کردہ کم از کم اجرت کے مطابق تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
6 دن ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ہدایت پر ٹینکرز ایسوسی ایشن سے کامیاب مذاکرات، ایندھن کی ترسیل بحال
1 ہفتہ ago
اساتذہ کی کمی دور کرنے کیلئے ریکروٹمنٹ پالیسی کو جلد حتمی شکل دے کر بھرتیوں کے عمل کا آغاز کیا جائے گا،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
1 ہفتہ ago

