وزیراعلٰی مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ بلدیات میں ای سسٹم کا نفاذ،شہریوں کو اب میونسپل اداروں کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے،ذیشان رفیق،شکیل احمد میاں

ای آکشن، ای بلنگ اور فنانشل مینجمنٹ سسٹم کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ٹاؤن ہال میں کمپیوٹر سکرین پر ای سسٹم کا افتتاح کیا۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں اور ڈپٹی کمشنر سید موسٰی رضا بھی موجود تھے۔نظام حکومت میں شفافیت وزیراعلٰی مریم نواز شریف کا فوکس ہے۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے اس موقع پر مزید کہا کہ ای سسٹم شہریوں کے لئے سہولت اور خدمات میں شفافیت کا باعث بنے گا۔پنجاب بینک اور پی آئی ٹی بی نے پروگرام کی تیاری میں معاونت کی۔ای بلنگ سسٹم کے ذریعے گھر بیٹھے فیس وصولی ممکن ہوسکے گی۔محکمہ بلدیات کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن بھی سسٹم سے منسلک کر دی گئی، ذیشان رفیق نے ای سسٹم کے بارے میں موثر عوامی آگاہی مہم چلانے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ ستھرا پنجاب کے تحت ادائیگی کو بھی ڈیجیٹل سسٹم سے منسلک کیا جائے۔صوبائی وزیر نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور متعلقہ ٹیم کے کام کو سراہا۔ڈیجیٹائزیشن کے عمل میں شریک افراد میں سوونئیر اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں نے ستھرا پنجاب کے سروے کو ای سسٹم سے منسلک کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ تکنیکی پیچیدگی کو دور کیا جائے گا، شکیل احمد میاں نے مزید کہا کہ

شہریوں کو اب میونسپل اداروں کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے۔

جواب دیں

Back to top button