*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ،سبزہ زار لیاقت چوک کے دورے کے موقع پر ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا بھی ہمراہ*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جان محمد روڈ، رائیونڈ روڈ اور سبزہ زار کا دورہ کیا۔سبزہ زار لیاقت چوک کے دورے کے موقع پر ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا بھی ہمراہ تھے۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے مین بلیوارڈ سبزہ زار کے فنشنگ کے کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور ڈپٹی ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔لیاقت چوک پر مزدوروں کے بیٹھنے کے لیے گوشہ مزدور تعمیر کیا جا رہا ہے۔مون سون سیزن کے بعد سبزہ زار مین بلیوارڈ کا بقیا کام بھی مکمل کر لیا جائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے لین مارکنگ اور سائینج کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے جان محمد روڈ پر فنشنگ کے کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جان محمد روڈ کے ترقیاتی کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔مون سون بارشوں کے بعد جان محمد روڈ کا فنشنگ ورک بھی مکمل کر لیا جائے گے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے تعمیراتی کاموں کے دوران حفاظتی ایس او پیز کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

Back to top button