پنجاب حکومت نے چھ اعلٰی افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں ایس اینڈ جی اے ڈی میں تقرری کے منتظر افسران میں سے سلمان غنی کو سیکرٹری محکمہ پبلیک پراسیکیوشن اور سقراط امان رانا کو سیکرٹری محکمہ اوقاف اینڈ مذہبی امور تعینات کیا گیا ہے جبکہ سیکرٹری ایکسائیز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول مسعود مختار سے سیکرٹری اوقاف اینڈ مذہبی امور کے عہدہ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے

اسی طرح ڈپٹی کمشنر خوشاب فروا عامر۔ ڈپٹی کمشنر ساہیوال شاہد محمود اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مری عمر اویس کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے تینوں افسران کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔






