پشاور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کردیئے،کامیابی کا تناسب 83.5 فیصدرہا

پشاور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے 28 جولائی 2025 کو میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کردیئے۔ اعلانِ نتائج کی تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات میں ایوارڈز تقسیم کیے اور شرکاء سے خطاب بھی کیا۔میٹرک امتحانات میں کل 91 ہزار 589 طلباء و طالبات نے شرکت کی، جن میں سے 76 ہزار 484 طلبہ کامیاب ہوئے۔ نتائج کا تناسب 83.5 فیصد رہا، جبکہ 14 ہزار 530 طلباء و طالبات ناکام ہوئے۔نویں جماعت کے امتحانات میں 1 لاکھ 1 ہزار 888 طلباء و طالبات شریک ہوئے، جن میں سے 61 ہزار 753 کامیاب ہوئے۔ نتائج کا تناسب 98.8 فیصد رہا، جبکہ 38 ہزار 907 طلباء مختلف پرچہ جات میں فیل ہوئے۔ نویں جماعت کے امتحانات میں 35 ہزار 17 طالبات نے جبکہ میٹرک میں 31 ہزار 722 طالبات نے حصہ لیا۔پوزیشن ہولڈرز :: میٹرک سائنس گروپ میں پشاور ماڈل اسکول گرلز برانچ ٹو کی فاطمہ جگنو نے 1180 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسی گروپ میں پشاور ماڈل اسکول برانچ ٹو کی سارہ عمران نے 1178 نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔تیسری پوزیشن تین طالبات کے حصے میں آئی: پشاور ماڈل اسکول کی یسرا، شمائلہ اور عائنہ شعیب نے 1176 نمبر حاصل کئے۔صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی کا تقریب خطاب

امتحانات کے دوران تمام امتحانی ہالوں کی بہترین مانیٹرنگ یقینی بنائی گئی اور طلباء و طالبات نے مکمل میرٹ پر پوزیشنز حاصل کیں۔محکمہ تعلیم موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور امتحانی نظام میں مزید اصلاحات لائی جارہی ہیں۔ آئندہ امتحانات میں مانیٹرنگ کو مزید سخت کیا جائے گا تاکہ شفافیت برقرار رہے۔ صوبائی حکومت نے تعلیمی بجٹ کو بڑھا کر 364 ارب روپے تک پہنچا دیا ہے تاکہ تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔وزیر تعلیم نے کامیاب ہونے والے تمام طلباء و طالبات، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محنت اور میرٹ سے ہی طلبہ اپنا مستقبل روشن بنا سکتے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button