بلدیہ بحرین کے عملہ پر دھشتگردانہ حملہ کے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے، لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا

پشاور(بلدیات ٹائمز) کالام بحرین میں چند دھشتگرد عناصر کی طرف سے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بحرین کی صفائی کی گاڑی کو ڈمپنگ گراونڈ جانے سے روک کر عملہ پر حملہ آور ہوئے اور عملہ کے ساتھ گالم گلوچ کیا عملہ کو جانی نقصان پہنچاتے ہوئے زخمی کیا۔ سرکاری گاڑی اور سرکاری املاک کو بھاری نقصان پہنچایا ھے جس پر بلدیہ کے عملہ میں سخت بے چینی پھیل گئی ھے جس سے نقص امن کا اندیشہ ھے۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی ، چئیرمین محبوب اللہ ، صدر حاجی انور کمال خان مروت اور جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی نے اپنے مشترکہ بیان میں کالام میں TMA بحرین کے اہلکاروں پر ہونے والے تشدد اور TMA کے گاڑی کو نقصان پہنچانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور ، وزیر بلدیات ارشد ایوب خان ، سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا ثاقب رضا اسلم ، انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل سوات اور سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ خیبرپختونخوا سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بلدیہ بحرین کے عملہ پر دھشتگردانہ حملہ کے ملزمان کو فوری گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت ،سرکاری مشینری اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور سرکاری ملازمین کو زدو کوب کرنے اور دھشتگردی کی دفعات کے تحت قانونی کاروائی کر کے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے تا کہ آئندہ ایسا وقوعہ عمل پزیر نہ ہو سکے ۔بصورت دیگر TMA بحرین تمام تر سروسز کی فراہمی معطل کرکے مکمل ہڑتال کرے گی۔جس کی تمام تر ذمداری ملزمان اور متعلقہ حکام پر ہوگی۔ایمپلائز یونین TMA بحرین

جواب دیں

Back to top button