خاتون سہولت مراکز نیٹ ورک، پنجاب کا ماہانہ جائزہ اجلاس 31 جولائی کو فرمائش علی کی زیر صدارت منعقد ہوگا

خاتون سہولت مراکز نیٹ ورک، پنجاب کا ماہانہ جائزہ اجلاس 31 جولائی 2025ء کو منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی فوکل پرسن چوہدری فرمائش علی ڈائریکٹر (ڈیٹا کولیکشن) پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ، حکومت پنجاب کریں گے جبکہ ٹیم سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن سے زاہد اسلام ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ساجد علی ڈائریکٹر پروگرامز، شہزاد حیدر خان پروگرام منیجر اور افشاں نازلی پروگرام ایسوسی ایٹ سہلکاری کی خدمات سرانجام دیں گے۔ اجلاس میں ماہانہ کارکردگی رپورٹ بذریعہ چیف آفیسرز بابت خاتون سہولت ڈیسک و خواتین کھلی کچہری، رواں ماہ کے دوران نمایاں اقدامات، آئندہ ماہ کے اہداف۔ ماہانہ نیوز بلیٹن کے لئے مواد کی فراہمی، ڈبلیو ایف ڈی کی تشہیر کے ضمن میں اقدامات کا جائزہ اور سوشل میڈیا کے موثر استعمال پر تبادلہ خیالات کیا جائے گا۔ اجلاس میں میونسپل کارپوریشز بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، راولپنڈی، ساہیوال، سرگودھا، سیالکوٹ، شیخوپورہ، فیصل آباد، گجرات، گوجرانوالہ، مری، ملتان چیف آفیسرز شریک ہوں گے اسی طرح میونسپل کمیٹی اٹک، بہاولنگر، بھکر، چکوال، چنیوٹ، حافظ آباد، جھنگ، جہلم، قصور، خانیوال، خوشاب، کبیر والہ، کوٹ ادو، کھیوڑہ، گوجرہ، لیہ، لودھراں، منڈی بہاؤالدین، میانوالی، مظفر گڑھ، ننکانہ صاحب، ناروال، اوکاڑہ، پاکپتن، رحیم یار خان، شالیمار ذونل آفس، لاہور، راجن پور، تلہ کنگ، تونسہ شریف، ٹوبہ ٹیک سنگھ، وہاڑی اور وزیر آباد کے چیف آفیسرز شرکت کریں گے۔

جواب دیں

Back to top button