وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کے کراچی کے ٹاؤنزکے چیئرمینز کا اہم اجلاس،یوم آزادی کا پلان فائنل

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کے کراچی کے ٹاؤنزکے چیئرمینز کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے 13 ٹاؤنز چیئرمینز شریک ہوئے۔اجلاس میں یکم تا 14 اگست تک مارکہ حق اور یوم آزادی کی تقریبات کو شایان شان طریقے سے تمام ٹاؤنز میں منانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔کراچی کے تمام ٹاؤنز میں اس سال یکم تا 14 اگست تک یوم آزادی کو مارکہ حق اور یوم آزادی پاکستان کے طور پر منایا جارہا ہے۔وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت کے تمام محکمہ اس حوالے سے صوبے بھر میں سینکڑوں تقریبات کا انعقاد کررہی ہے۔محکمہ بلدیات کے تحت بھی صوبے بھر میں متعدد پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ کراچی میں بھی مارکہ حق یوم آزادی کی تقریبات ٹاؤنز اور یوسیز کی سطح پر منانے کے لئے تمام ٹائونز اپنے اپنے ٹاؤنز کی یوسیز کے اجلاس بلا کر اس میں پروگرام ترتیب دیں۔ ٹاؤنز اپنے زیر انتظام اور یوسیز اپنے زیر انتظام آنے والی گلی محلوں اور سڑکوں کو قومی پرچموں اور برقی قمقموں سے سجائیں۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ تمام بازاروں، مارکیٹوں اور کمرشل جگہوں کو بھی خوبصورتی سے سجایا جائے اور اس کے لئے ان کی تنظیموں اور ایسوسی ایشنز کے ساتھ مل کر پروگرام بنائیں جائیں۔

شہر بھر میں عوام میں پاکستانی پرچم تقسیم کئے جائیں، رکشہ ٹیکسیوں اور گاڑیوں پر جھنڈے لگائیں جائیں۔ہر ٹاؤن اپنی کونسلز کے اجلاس سے اس حوالے سے ایک مخصوص بجٹ منظور کروائے تاہم اس سے ترقیاتی کاموں کو کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ وزیر بلدیات کی ٹاؤنز چیئرمینز کو ہدایات جاری کیں۔سجاوٹ اور جھنڈوں کے لئے بڑی بڑی کمپنیوں سے بات کرکے ان کے ناموں والے پاکستانی پرچم بنائیں جائیں۔تمام ٹاؤنز کے چیئرمینز، وائس چیئرمینز اور منتخب نمائندے اپنے گھروں اور دفاتر کو بھی خوبصورتی سے سجائیں۔ تمام ٹاؤنز اپنے اپنے ٹاؤنز میں کرکٹ، فٹ بال، ہاکی، والی بال، کبڈی، ملاکھڑے سمیت دیگر کھیلوں کے ٹورنامنٹ کا انعقاد کریں جس کو مارکہ حق یوم آزادی ٹورنامنٹ کا نام دیا جائے۔ قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال اور دیگر پاکستان بنانے والوں کے نام سے کھیلوں کے ٹورنامنٹ کو منسوب کریں۔ پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے شہداء کے ناموں سے تقریبات کا انعقاد کیا جائے اور اپنے اپنے ٹاؤنز میں ان شہداء کے گھروں اور ان کی قبروں پر حاضری کے لئے پروگرام مرتب کریں۔ تمام ٹاؤنز میں 14 روز تک تقریبات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے اور اس میں زیادہ سے زیادہ عوام کو شریک کیا جایے۔ اپنے اپنے ٹائونز میں بلڈ کیمپوں اور فری میڈیکل کیمپس لگائے جائیں ۔ہم چاہتے ہیں کہ ماضی میں جس طرح صوبہ سندھ ہر محاذ پر دیگر صوبوں سے برتری حاصل کرتا رہا ہے اس سال مارکہ حق یوم آزادی کی تقریبات میں بھی دیگر شہروں اور صوبوں سے بازی لے جائے۔ سعید غنی نے کہا کہ اپنے اپنے ٹائونز اور یوسیز میں اچھی دکانیں، مارکیٹیں، گھروں اور گاڑیوں کو سجانے والوں کے مابین مقابلہ کروا کر ان کو انعامات دئیے جائیں تاکہ عوام میں مزید جوش و جذبہ پیدا ہوسکے۔محکمہ اسپورٹس، کلچر، بلدیات، ایجوکیشن، صحت، محنت سمیت تمام محکموں کی جانب سے اس سال یوم آزادی کی تقریبات کے 14 یوم تک مختلف پروگرامز کئے جارہے ہیں۔ کراچی میں 13 اور 14 اگست کی شب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں عظیم الشان کنسرٹ کیا جائے گا جبکہ سکھر، حیدرآباد سمیت دیگر اضلاع میں بھی بڑی بڑی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

14 اگست کے دن تمام ٹائونز میں پرچم کشائی کی بڑی بڑی تقریبات کا انعقاد کیا جائے اور ان میں عوام کو شامل کیا جائے۔

جواب دیں

Back to top button