پشاور () 14 اگست 2025 کو پاکستان کے 78 یوم آزادی پر ملک کی عوام اور خیبرپختونخوا کے بلدیاتی اداروں سے وابستہ ملازمین اور پنشنرز دل کی اتھاہ گہرائیوں سے منانے کا اھتمام کریں گے مگر اس بار چونکہ صوبہ کی اکثریتی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کمزور مالی پوزیشن ہونے کی وجہ سے اپنے ملازمین اور پنشنرز کو گزشتہ کئی مہینوں سے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کرنے سے محروم چلی آ رہی ہیں ۔ بدیں وجہ اس سال یوم آزادی کو سادگی اور کفائت شعاری سے منایا جائے کم سے کم اخراجات کئے جائیں تو زیادہ بہتر ہو گا۔ملک کی جشن آزادی دلوں سے منائی جائے تو بلدیاتی اداروں کے کئے بہتر ہو گا۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے عہدیداروں نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بلدیاتی اداروں کی کمزور مالی پوزیشن کو مدنظر رکھتے یوم آزادی کو سادگی اور کفائت شعاری سے کم سے کم خرچہ کر کے منایا جائے اور بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے کئے خاطر خواہ گرانٹ کی منظوری دے کر غریب پروری فرما کر بلدیاتی ملازمین کے بچوں کی مشکلات میں کمی لائی جائے۔
Read Next
13 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا کے صوبائی افسران کے ترقی کیلئے دو سلیکشن بورڈ قائم
1 دن ago
خیبرپختونخوا کےبلدیاتی نمائندوں کیطرف سے حاجی غلام احمد بلور کے اعزاز میں پروقار تقریب منقعد کی جائیگی
2 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی جدوجہد رنگ لے آئی،اکاونٹ فور کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو ارسال
2 دن ago
یقین دہانی کے باوجود بھی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات نہ ہوسکی،بھرپور احتجاج کیلئے مشاورت تیز
3 دن ago






