وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے "علم پیکٹ پروگرام” کے باضابطہ اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ علم پیکٹ پروگرام کا اجراء ممکن بنانے پر تمام شراکت دار اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہماری حکومت کا مشن بچوں کو صرف تعلیم نہیں بلکہ معیاری تعلیم دینا ہے، ہم نےحکومت قائم کرتے ہی سکولوں میں ناپید سہولیات کی فراہمی پر کام شروع کیا۔رواں سال کے لیے ہدف مقرر کیا ہے کہ کوئی بچہ بغیر کرسی اور میز کے بغیر نہ رہے، اس مقصد کے لیے درکار فنڈز بھی فراہم کر دیئے گئے ہیں، ہم نے تعلیمی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے اقدامات شروع کیے گئے، علم پیکٹ پروگرام ان اقدامات کے سلسلے میں ایک اہم اقدام ہے۔ باشعور قومیں ہی اپنے پاؤں پر کھڑی ہوتی ہیں اور شعور تعلیم سے آتا ہے، بچیوں کی تعلیم پر ہم خصوصی فوکس کر رہے ہیں کیونکہ ایک پڑھی لکھی ماں ہی پڑھی لکھی قوم تیار کر سکتی ہے۔رواں سال کے بجٹ میں ہم نے تعلیمی ایمرجنسی لگائی ہے، ابتدائی و ثانوی تعلیم کا بجٹ خاطر خواہ حد تک بڑھایا ہے، رواں مالی سال کے دوران کل بجٹ کا 21 فیصد ابتدائی و ثانوی تعلیم کے لیے رکھا ہے، گذشتہ ایک سال میں 13 لاکھ آؤٹ آف سکول بچوں کو سکولوں میں داخل کروایا گیا۔رواں تعلیمی سال کے دوران مزید 10 لاکھ بچوں کو سکولوں میں داخل کرانے کا ہدف مقرر کیا ہے، سرکاری سکولوں میں بچوں کو مفت کتابوں کے ساتھ ساتھ مفت اسٹیشنری اور سکول بیگز کی فراہمی کا منصوبہ شروع کر رہے ہیں۔صوبے میں ایجوکیشن کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ٹیچرز ٹریننگ پر بھی توجہ دی جا رہی ہے، میرٹ کی بنیاد پر 18 ہزار اساتذہ کی بھرتی کا عمل جاری ہے۔
Read Next
1 دن ago
*وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ویژن اور ہدایت کے تحت لیبر ڈیپارٹمنٹ کے کمپلینٹ سیل کا افتتاح*
2 دن ago
پشاور ریوائیٹلائزیشن پلان کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں کی اپ گریڈیشن اور پشتخرہ انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد
4 دن ago
وفاق کی طرف سے پیٹرول قیمتوں میں مسلسل اضافہ انتہائی افسوسناک ہے،وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی
6 دن ago
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت صحت کارڈ پلس پروگرام سے متعلق اہم اجلاس
6 دن ago
بلدیاتی ملازمین کے مسائل،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا اور پشاور یونائیٹڈ ورکرز یونین کا مشترکہ جدوجہد کا اعادہ
Related Articles
پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سابق چیئرمین اور معروف مزدور رہنما سیدہادی حسین شاہ کی وفات پر تعزیتی اجلاس
1 ہفتہ ago
خیبر پختونخوا حکومت کی اون سورس ریونیو میں شاندار کارکردگی،محکموں کے سربراہان میں تعریفی اسناد تقسیم
1 ہفتہ ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے بانی صدر،ممتاز مزدور رہنما سید ہادی حسین شاہ انتقال فرما گئے، "اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ”
1 ہفتہ ago


