چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی ہدایات پر محکمہ سیاحت نے خیبرپختونخوا میں ہوٹلوں کی جانب سے غیرقانونی نکاسی آب اور اوورفلو کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا.کاغان میں 556 ہوٹلز کا معائنہ کیا گیا جن میں سے 307 کو نوٹس جاری کیے گئے.

235 ہوٹلز نے اپنا نکاسی آب کا نظام بہتر بنایا. 10 ہوٹلز کو سیل کر دیا گیا۔گلیات میں 175 ہوٹلز کا معائنہ کیا گیا جن میں سے 49 کو نوٹس جاری کیے گئے۔ 44 ہوٹلز نے اپنا نکاسی آب کا نظام بہتر بنایا. 7 پر جرمانہ عائد کیا گیا. 05 ہوٹلز کو سیل کر دیا گیا۔






