وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمداورراشدنصراللہ نے حلقہ این اے 130 میں لٹن روڈ پارک اور چلڈرن پارک راجگڑھ کاافتتاح کردیا

وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمداورمعاون خصوصی وزیراعلی پنجاب راشدنصراللہ نے حلقہ این اے 130 میں لٹن روڈ پارک اور چلڈرن پارک راجگڑھ کاافتتاح کردیا۔اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمدنے کہاکہ این اے 130 کوترقیاتی کاموں کے حوالے سے ایک مثالی حلقہ بنائیں گے۔لٹن روڈپارک،چلڈرن پارک وزیراعلی مریم نوازشریف کے ترقیاتی وژن کی روشن مثال ہیں

۔میاں مرغوب احمدنے کہاکہ صدرمسلم لیگ ن میاں نوازشریف کی قیادت میں عوامی فلاح کے منصوبوں پرکام کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عرصہ دراز سے لٹن روڈ پر 1.8 کنال پر مشتمل پارک سائٹ تجاوزات و گندگی کا ڈھیر بنی تھی۔ایل ڈی اے نے جگہ کو خوبصورت اور شاندار پارک میں تبدیل کر دیاہے۔ان کاکہناتھاکہ پارک میں بیڈ منٹن کورٹ، جاگنگ ٹریک، خوبصورت سیٹنگ ایریا بنایا گیا ہے۔لٹن روڈ پارک کو خوبصورت پھولوں، لائٹس اور جھولے بھی لگائے گئے ہیں۔میاں مرغوب احمد نے کہاکہ تجاوزات بنی سائٹ کو شہریوں کے بیٹھنے اور بچوں کے کھیلنے کی جگہ میں تبدیل کیا گیا ہے۔راشدنصراللہ (معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب)نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت لاہور میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔انہوں نے کہاکہ دو ماہ قبل ایل ڈی اے نے اس سائٹ کو پارک میں بدلنے کے کام کا آغاز کیا تھا۔حلقے کے تمام پارکس کی تزئین وآرائش کرکے اسی طرح مثالی بنائیں گے۔راشدنصراللہ نے کہاکہ مستقبل میں بھی اسی جذبے اوروژن کے ساتھ ترقیاتی کاموں کایہ سفرجاری رہے گا۔

جواب دیں

Back to top button