لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی کال پر 5 جنوری احتجاج تیاریوں کے سلسلے میں تحصیل بڈھ بیر پشاور اراکین پر مشتمل کمیٹیوں نے اج بروز ہفتہ تحصیل بڈھ بیر پشاور کے مختلف ویلج کونسلز چئیرمئینوں و ممبران سے ملاقاتیں کرکے لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کا 5 جنوری احتجاج کا پیغام پہنچایا۔

تحصیل بڈھ بیر پشاور کے اراکین کنونئیر نور قدیم شاہ، چئیرمین محمد حمزہ، ملک نواز، عرفان شاہ و دیگر نے بلدیاتی ممبران سے ملاقاتیں کی۔ تمام ممبران نے ساتھیوں پارٹی ورکروں کیساتھ 5 جنوری احتجاج میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ صدر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا مئیر مردان حمایت اللہ مایار، سربراہ انتظامی کمیٹی تحصیل چئیرمین پشتخرہ پشاور ہارون صفت، کوارڈنیٹر انتظار خلیل نے بھرپور محنت و تعاون پر تحصیل بڈھ بیر پشاور اراکین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تحصیل بڈھ بیر پشاور سے بھرپور تعداد دیکھنے کو ملیگی۔






