دفتر میونسپل کمیٹی ڈسکہ (اسٹیڈیم) میں اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں زیشان رفیق نے کی۔ اجلاس کا مقصد شہر ڈسکہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئی، اس کے بعد باقاعدہ کارروائی کا آغاز کیا گیا۔سعدیہ جعفر اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ،

الفت شہزاد چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈسکہ،ایم صائم سلیم، میونسپل آفیسر (I&S)، میونسپل کمیٹی ڈسکہ اے ڈی ایل جی، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ، ڈسکہ ایس ڈی او، پی ایچ ای ڈی،ایس ڈی او، محکمہ ہائی وے، اسامہ محمود، اسسٹنٹ ایم او (I&S)، میونسپل کمیٹی ڈسکہ کبیر علی، سب انجینئر، میونسپل کمیٹی ڈسکہ دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے اجلاس میں شرکت کی اور وزیر بلدیات کو بریفنگ دی۔
دوران اجلاس وزیر بلدیات نے میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا، بالخصوص روڈز کے منصوبوں پر توجہ دی اور تمام کام بروقت مکمل کرنے کی سختی سے ہدایت کی۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیرآباد روڈ منصوبہ جو کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے کالج روڈ، ڈسکہ کی جلد تکمیل کیلئے ہدایت کی کہ یہ منصوبہ ایک (01) ماہ کے اندر مکمل کیا جائے۔ جامکے روڈ کا منصوبہ ایک (01) ماہ کے اندر مکمل کیا جائے۔بینک روڈ، ڈسکہ کے منصوبے کی تکمیل کیلئے پندرہ (15) دن کی سخت ڈیڈ لائن دی گئی۔پسرور روڈ، ڈسکہ کا منصوبہ دو (02) ماہ کے اندر مکمل کیا جائے۔ مزید برآں، صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ہدایات جاری کیں کہ کالج روڈ اور بینک روڈ پر موجود واپڈا کے کھمبوں کا جامع سروے فوری طور پر کیا جائے۔ذیشان رفیق نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ بننے والے بجلی کے کھمبے، بالخصوص PCP منصوبوں کے تحت، جلد از جلد منتقل کیے جائیں۔ اجلاس میں وزیر بلدیات کی سیاسی ٹیم کے سینئر رہنما بھی موجود تھے۔





