مئیر کراچی،بیرسٹر مرتضٰی وہاب صدیقی نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز، ذوالفقار علی ابرو کے ہمراہ کراچی شہر کے مختلف برساتی نالوں کا دورہ کیا اور رین ایمرجنسی کے حوالے سے برساتی نالوں کی صفائی و ستھرائی کا جائزہ لیا، اس موقع پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میونسپل کمشنر، سید افضل زیدی بھی موجود تھے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی مون سون شہریوں کے لئے خیر و برکت کی امید،

عید کے بعد ہم اپنے شہریوں کے لیے ہر صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں ہم پوری طرح تیار ہیں مون سون کے آخری دن تک نالوں کی صورتحال کا ذاتی طور پر معائنہ اور نگرانی کروں گا مختلف نالوں کے دوروں کے دوران میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مون سون سیزن کے دوران حکام کو چوکس رہنے کی ہدایت کیں۔






