وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عیدالاضحٰی کے بہترین انتظامات پرعوامی نمائندوں،انتظامیہ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں، بلدیاتی اداروں اور پولیس کو شاباش دی ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ عید الاضحی پر مسلسل 72 گھنٹے جاری زیروو یسٹ مشن کی کامیابی اشتراک کار کی بہترین مثال ہے۔شہروں، قصبات اور بڑے دیہات میں صفائی کے عمل کو بہترین طریقہ سے سرانجام دیا گیاہے۔ آلائشیں صاف کرکے فینائل اور عرق گلاب ملے پانی سے سڑکیں دھونے کا عمل نئی جدت ہے۔ عید گاہوں،مساجد اور امام بارگاہوں میں سکیورٹی انتظامات تسلی بخش رہے۔ مویشیوں منڈیوں کے اچھے انتظامات سے خریداروں اوربیوپاریوں کے لئے آسانی ہوئی۔ صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق اور ان کی ٹیم نے قابل تحسین کارکردگی کا مظاہر ہ کیا۔ کمشنر،ڈپٹی کمشنرز اور دیگر ویسٹ مینجمنٹ انتظامیہ نے بھی اپنے فرائض خوب نبھائے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ اپنی ٹیم کی کارکردگی پر فخر ہے،ستھرا پنجاب کا خواب حقیقت میں بدل رہا ہے۔ ماضی قریب کے برعکس لاہور صاف ستھرا اور چمکتا دمکتا نظر آیا۔ صفائی ستھرائی کے لئے شہریوں کا حکومتی اداروں سے تعاون قابل تعریف ہے۔ افسراور عملہ عوام کی توقعات پر پورا اترا، گرمی کے باوجود زیروویسٹ مشن تندہی سے مکمل کیا گیا۔ اسی جذبے اور لگن کے ساتھ شہروں کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کاعمل جاری رکھنا ہے۔ پنجاب کے ہر شہراورہر گاؤں کو صاف ستھرا دیکھنا چاہتی ہوں۔
Read Next
11 گھنٹے ago
*مجھے کارکردگی کی بنیاد پر پرکھا جائے، ماضی کےنمائندگان سے بھی پوچھا جائے کہ ڈسکہ کیلئے کیا کیا: میاں ذیشان رفیق*
1 دن ago
*وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق کا میونسپل کمیٹی ڈسکہ کا دورہ*
1 دن ago
*سیکرٹری لوکل گورنمنٹ زید بن مقصود کا کلر کہار، اٹک اور حضرو کے ترقیاتی منصوبوں کا دورہ*
2 دن ago
محکمہ بلدیات پنجاب نے کنٹریکٹ پر تعینات ایڈمنسٹریٹو فنکشنل یونٹ کے 32 افسران کو گریڈ 17 میں ریگولر کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
2 دن ago
*ایک سو مثالی دیہات میں بچوں کی سو فیصد برتھ رجسٹریشن یقینی بنانے کے لئے مہم کا آغاز*
Related Articles
محکمہ بہبود آبادی کے 12 افسران اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب تعینات،نوٹیفکیشن جاری
4 دن ago
اقبال فرید ڈائریکٹر جنرل انسپیکشن اینڈ مانیٹرنگ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب تعینات،نوٹیفکیشن جاری
4 دن ago
محکمہ بلدیات پنجاب نے ایم او آر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی عمران علی کو او ایس ڈی بنا دیا،نوٹیفکیشن
5 دن ago


