وزیر بلدیات خیبرپختونخوا ارشد ایوب نے مینگورہ، سوات کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے امدادی اور بحالی کی کوششوں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ڈبلیو ایس ایس سی سوات اور ضلعی انتظامیہ کو پانی کی فراہمی، نکاسی آب اور نقل و حرکت کی بحالی میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔ اس دورہ کے دوران متاثرہ آبادی کے لیے زیادہ سے زیادہ ریلیف کو یقینی بنانے کے لیے مقامی نمائندوں کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی وضع کی گئی۔






