ہر متاثرہ شخص کے نقصانات کا 100 فیصد کا ازالہ کیا جائے گا،وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا بشونئی اور پیر بابا کا دورہ

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نےسیلاب سے متاثرہ ضلع بونیر کا دورہ کیا۔سیلاب سے متاثرہ علاقے بشونئی اور پیر بابا آمد، سیلاب سے ہونے والی نقصانات اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ۔ صوبائی کابینہ اراکین، ایم این اے بیرسٹر گوہر خان، چیف سیکرٹری اور دیگر متعلقہ حکام بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ ہیں۔وزیر اعلیٰ کی بونیر میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں سے ملاقات۔ سیلاب سے شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔ وزیراعلی نے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔وزیر اعلٰی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ

سیلاب سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی صدمہ ہوا، صوبائی حکومت متاثرہ لوگوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انسانی جانوں کا کوئی بھی نعم البدل نہیں تاہم حکومت متاثرین کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔

جس کا جو بھی نقصان ہوا ہے صوبائی حکومت اسکا بھرپور ازالہ کرے گی، بحیثیت وزیراعلیٰ یقین دلاتا ہوں، جو بھی مالی نقصان ہوا ہے اسے پورا کیا جائے گا۔ ضلع میں متاثرہ انفراسٹرکچرز کو فوری بحال کیا جائے گا۔ فی الحال ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں، اگلے مرحلے میں نقصانات کا سروے کیا جائے گا، ہر متاثرہ شخص کے نقصانات کا 100 فیصد کا ازالہ کیا جائے گا، کوئی بھی متاثرہ شخص محروم نہیں رہے گا۔

جواب دیں

Back to top button