محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ کے سیکریٹری سبطین احمد کا نلتر روڈ پر ہونے والی بحالی کے کاموں کا معائنہ

محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ کے سیکریٹری سبطین احمد نے نلتر روڈ پر ہونے والی بحالی کے کاموں کا معائنہ کیا۔ ان کے ہمراہ چیف انجینئر گلگت ریجن، ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگ اینڈ روڈ ڈویژن گلگت، نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کے اہلکاران اور فیلڈ عملہ بھی موجود تھے۔معائنے کے دوران محکمہ کے اہلکاران نے سیکریٹری مواصلات کو نلتر روڈ کی بحالی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمے کی بھاری مشینری کے ذریعے گزشتہ روز ہی سڑک کو عارضی طور پر ٹریفک کے لیے صاف کر دیا گیا تھا، جس سے مقامی شہریوں اور سیاحوں کے لیے آمدورفت کے مسائل میں کمی واقع ہوئی ہے۔سیکریٹری مواصلات نے بحالی کے لیے تعینات مشینری کا از خود جائزہ لیا اور کام میں مصروف عملے کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے ہدایت جاری کی کہ نلتر روڈ کی مستقل مرمت کے کاموں میں تیزی لائی جائے اور اسے ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، تاکہ عوام کو مستقبل میں کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

جواب دیں

Back to top button