چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کی ہدایت پر قائم کردہ اعلیٰ سطحی کمیٹی نے محکمہ تعلیم میں ہونے والی بھرتیوں کی حوالے سے جامع جانچ پڑتال مکمل کر لی ہے۔ کئی ہفتوں کے محنت طلب کام کے بعد ریکارڈ کی روشنی میں متعلقہ اتھارٹی کو رپورٹ ارسال کردی ۔ کمیٹی کی عبوری رپورٹ میں 1996 سے جاری بھرتیوں میں سنگین بے ضابطگیوں کے انکشافات سامنے آئے ہیں، جو تعلیمی نظام میں شفافیت اور احتساب کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔کمیٹی نے دستیاب شواہد اور دستاویزات کی جانچ کے بعداس بعد کی نشاندہی کی ہے کہ بعض بھرتیوں میں سرکاری ملازمت کے لیےمقرر کردہ عمر کے معیار کو نظرانداز کیا گیا۔ کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق پیشہ ورانہ قابلیت اور ضروری اسناد کے بغیر بھرتیاں کی گئیں ہیں جو کہ سرکاری قوائد کی خلاف ورزی ہے، کمیٹی کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کے مطابق بعض تقرریوں میں باضابطہ سرکاری حکم نامے اور ضروری دستاویزات کی ضروری پڑتال کے بغیر تقرریوں کی منظوری دی گئی ہے ۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بھرتی کے عمل میں امیدواروں کی دستاویزات کی کمی یا مکمل طور ریکارڈ غائب پایا گیا۔رپورٹ کے مطابق 1899 سے زائد بے ضابطگیاں ریکارڈ کی گئی ہیں، جو نظام میں اصلاحات کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتی ہیں۔ یہ تحقیقات گلگت بلتستان کی حکومت کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہیں کہ آئندہ بھرتیوں میں صرف میرٹ، شفافیت اور احتساب کو ترجیح دی جائے گی۔ یہ اقدام نہ صرف تعلیمی نظام کو بہتر بنائے گا بلکہ عوام کا سرکاری اداروں پر اعتماد بھی بحال کرے گا۔ حکومتِ گلگت بلتستان عوام الناس سے درخواست کرتی ہے کہ وہ اس جراتمندانہ اور مثبت قدم کی حمایت کریں اور تعلیمی اصلاحات کے لیے جاری کوششوں میں اپنا تعاون فراہم کریں۔
Read Next
44 منٹس ago
وزیراعلیٰ کی درخواست پر وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے لئے 1 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم اور 22 ارب روپے کی سبسڈی جاری کر دی
1 دن ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ضلع دیامر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی کارروائیوں کی ہدایت
2 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین آذر کا آل پارٹیز کانفرنس سے اہم خطاب
5 دن ago
وزیر اعلٰی گلگت بلتستان نے آوارہ کتوں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے
5 دن ago
براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے 3 غیر ملکی کوہ پیما جاں بحق،کئی لاپتا،پاک فوج اور مقامی کوہ پیماؤں کا ریسکیو آپریشن جاری
Related Articles
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے محکمہ صحت کے “ریگولرائزیشن آف سروسز آف نرسز ایکٹ 2025ء” کی منظوری دے دی
5 دن ago
*حکومتِ گلگت بلتستان اور یونیورسٹی آف لاہور کے درمیان تعلیم کی بہتری کے لیے معاہدہ طے پا گیا*
1 ہفتہ ago
تورمک کی بحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے:وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان
1 ہفتہ ago


