حکومت گلگت بلتستان نے انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد تمام سرکاری افسران اور ملازمین کو سیاسی سرگرمیوں سے مکمل طور پر باز رہنے کی سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ سرکلر نمبر SO(G)-Misc-1(32)/2024-25 کے مطابق، 7 جون 2026 کو ہونے والی پولنگ کے پیش نظر سرکاری ملازمین پر کسی بھی سیاسی سرگرمی، انتخابی مہم، کینوسنگ، عوامی جلسوں، کارنر میٹنگز یا ریلیوں میں براہ راست یا بالواسطہ شرکت پر مکمل پابندی ہوگی۔سرکلر میں تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ بعض سرکاری افسران انتخابی امیدواروں کی مہم سے منسلک سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں، جو غیر جانبداری اور سرکاری ضابطہ اخلاق کی صریح خلاف ورزی ہے۔حکومت نے واضح کیا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین انتخابی مدت کے دوران مکمل غیر جانبداری برقرار رکھیں گے اور صرف اپنے سرکاری فرائض قوانین و قواعد کے مطابق انجام دیں گے۔ ان ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔تمام انتظامی سیکرٹریز، محکموں کے سربراہان، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ان ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا پابند کیا گیا ہے۔
Read Next
2 دن ago
اساتذہ کی کمی دور کرنے کیلئے ریکروٹمنٹ پالیسی کو جلد حتمی شکل دے کر بھرتیوں کے عمل کا آغاز کیا جائے گا،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
2 دن ago
گلگت بلتستان میں غیر معیاری کھاد اور زرعی ادویات کی فروخت کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت
3 دن ago
گلگت بلتستان،آئل ٹینکرز کو دو سال کے لئے ہائی ویز پر چلنے کی مشروط اجازت
3 دن ago
وزیر اعلٰی گلگت بلتستان کاٹورازم ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کیلئے مطلوبہ قانون سازی پر اتفاق
1 ہفتہ ago






