صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ سے چینی وفد کی ملاقات کے دوران شہر میں صفائی ستھرائی، ویسٹ مینجمنٹ اور شہری سہولیات کی بہتری کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرسندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اورپروجیکٹ سوئیپ کے عہدیداران نے شرکت کی۔اجلاس میں کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، اورسکھر کے بعد صوبہ سندھ کے دیگر اضلاع میں صفائی ستھرائی کے نظام کو متعارف کرانے اور نئی لینڈ فل سائٹ کے لئے جگہ مختص کرنے کے سلسلے میں بات چیت ہوئی۔وزیر بلدیات نے ہدایت کی کہ کراچی میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے جدید مشینری اور ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے۔انہوں نے لینڈفل سائٹ پرلیزر ریڈرڈیوائس کے استعمال کی بھی ہدایت دی، جس سے کچرے کی درجہ بندی ومنظم معلومات حاصل ہونگی اور ٹرانسپیرنسی کو یقینی بنایا جائے گا۔ علاوہ ازیں انہوں کہا کہ صاف ستھرا صحت مند سندھ چیئرمین بلاول بھٹو کا وژن ہے اور اس وژن کی تکمیل کے لئے تمام اداروں کو اجتماعی طور پراقدامات کرنے ہونگے۔ اس موقع پر انہوں نے چائنیز کمپنی کے وفد سے کہا کہ شہر میں بڑھتے ہوئے کچرے، نالوں کی صفائی اور ویسٹ کلیکشن کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کریں۔ انہوں نے سوئیپ کو ہدایت کی کہ انجینئرڈ سینیٹری لینڈ فل سائٹ پر ترقیاتی کام جلد مکمل کئے جائیں۔اجلاس میں ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی، سوئپ کے افسران اور چائنیز کمپنیز کے عہدیداران موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت شہر کو صاف ستھرا بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ نے بریفنگ میں بتایا کہ سندھ کے دیگر اضلاع میں لینڈ فل سائٹس کے لیے جگہ مختص کرنے کی تجاویز پیش کی گئیں ہیں، جن میں کشمور کندھ کوٹ، لاڑکانہ، کوٹ ڈیجی، نواب شاہ، سہون، ملکیار حیدرآباد، عمرکوٹ اور دھابیجی شامل ہیں، تاکہ کچرے کو محفوظ اور مؤثر طریقے سے ٹھکانے لگایا جا سکے۔جبکہ پاکستان کی پہلی جدید لینڈ فل سائٹ جام چاکر و کی تکمیل کا عمل تیزی سے جاری ہے اور جلد ہی یہ منصوبے مکمل ہو جائیں گے اورکچرا اٹھانے اور منتقل کرنے کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی۔اجلاس میں جام چاکرو لینڈ فل سائٹ کی تعمیر و ترقی پر بھی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اس منصوبے کے تحت اب تک ایک سیل مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ مزید سیلز پر کام جاری ہے۔انجینئرڈ سینیٹری لینڈ فل سائٹ جلد فعال ہو جائے گی، جس سے نہ صرف ماحول دوست انداز میں کچرے کو ٹھکانے لگایا جا سکے گا بلکہ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد تقریباً 20 ملین ڈالر کے کاربن کریڈٹس حاصل ہونے کی توقع ہے، چینی وفد نے ویسٹ مینجمنٹ، ریسائیکلنگ اور جدید سسٹمز کے حوالے سے اپنے تجربات سے آگاہ کیا اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
Read Next
2 دن ago
*سندھ کے 5 ہونہار طلبہ نے آکسفورڈ یونیورسٹی کےلیے بھٹو اسکالرشپس جیت لیں*
5 دن ago
وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات؛وفاق اور صوبوں کے درمیان رابطہ کاری بڑھانے پر اتفاق
5 دن ago
کراچی کا مستقبل ہماری مشترکہ کوششوں اور یکجہتی پر منحصر ہے،سید مراد علی شاہ
1 ہفتہ ago
سندھ اسمبلی نے دھرتی کی تقسیم کی سازش ناکام بنا دی،وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ
1 ہفتہ ago
صوبے کی تقسیم اور نئے صوبوں کے قیام کی کوششیں متفقہ طور پر مسترد،سندھ اسمبلی میں اہم قرارداد منظور
Related Articles
مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس،کچے کی زمین کے سروے کےلئے 70 کروڑ 50 لاکھ روپے کی منظوری
2 ہفتے ago
*وزیراعلیٰ سندھ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں مجوزہ ترامیم کا جائزہ لینے کے لئے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی*
2 ہفتے ago




