وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کے زیرِ صدارت پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا 14واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں مالی سال 2025-26 کے بجٹ سمیت اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی اور شہری نظم و ضبط بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ناصر باغ روڈ کو پی ڈی اے کے دائرہ اختیار میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ ناصر باغ روڈ پر بلڈنگ کنٹرول سسٹم نافذ کرنے اور عمارتوں کا 20 فٹ فاصلہ یقینی بنانے کی ہدایت، باغ ناران اور شالمان پارک کو کمرشل استعمال سے محفوظ رکھنے کا فیصلہ اورایف سی ٹیچنگ ہسپتال کے لیے خصوصی رسائی راستہ بنانے کی منظوری دی گئی۔ سی ٹی ڈی ریجنل ہیڈکوارٹرز کے لیے حیات آباد میں اراضی مختص کرنے کی منظوری، پی ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے قیام اور پراپرٹی ڈیلرز کی رجسٹریشن کے لیے ایس او پیز کی منظوری، 171 منسوخ شدہ پلاٹس کی مشروط بحالی، بقایاجات و چارجز کی ادائیگی اور خلاف ورزی ختم کرنے کی شرط پر 30 جون تک درخواست جمع کرانے کی ہدایت، پی ڈی اے ملازمین کی پروموشن اور شکایات کے ازالے کے لیے کمیٹی قائم، ملازمین کو 10 دن کے اندر درخواست جمع کرانے کی ہدایت، حیات آباد ٹاؤن میں باؤنڈری وال اور سرویلنس سسٹم کے لیے باضابطہ پلان طلب، سیکیورٹی بہتر بنانے اور غیر ضروری ٹریفک کی روک تھام پر زوردیا گیا۔آنسٹیٹیوٹ آف مینیجمنٹ سائنسز کے لیے اضافی اراضی کی الاٹمنٹ اور ری پلاننگ کی منظوری، نجی موبائل نیٹ ورک کے 16 بی ٹی ایس ٹاورز کی لیز میں مزید 6 سال کی توسیع، ریگی ماڈل ٹاؤن میں پیٹرول پمپ اور کمرشل سائٹ کی منظوری، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے سامنے کمرشل اراضی کی ری پلاننگ کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
Read Next
2 دن ago
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت صحت کارڈ پلس پروگرام سے متعلق اہم اجلاس
2 دن ago
بلدیاتی ملازمین کے مسائل،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا اور پشاور یونائیٹڈ ورکرز یونین کا مشترکہ جدوجہد کا اعادہ
3 دن ago
پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سابق چیئرمین اور معروف مزدور رہنما سیدہادی حسین شاہ کی وفات پر تعزیتی اجلاس
4 دن ago
خیبر پختونخوا حکومت کی اون سورس ریونیو میں شاندار کارکردگی،محکموں کے سربراہان میں تعریفی اسناد تقسیم
4 دن ago






