ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ لاہور کا ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر کو پولیو اور ڈینگی جیسی مہلک بیماریوں سے پاک کرنے کے لیے جاری اقدامات اور مستقبل کی حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی، جہاں صحت عامہ کے حوالے سے اب تک کی نمایاں کامیابیوں اور اہداف پر بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کو بتایا گیا کہ گزشتہ انسداد پولیو مہم کے دوران لاہور میں ریکارڈ 22 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن مکمل کر کے سو فیصد اہداف حاصل کیے گئے ہیں، جبکہ آئندہ پولیو مہم کا آغاز 18 مئی سے کیا جائے گا جس میں 5825 موبائل ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔ اجلاس میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے بتایا گیا کہ رواں برس اب تک صرف 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور بروقت طبی امداد کے باعث تمام متاثرہ افراد مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں، جو کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کی کامیاب پیشگی حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ڈینگی لاروا کی تشخیص میں 344 فیصد اضافے اور 30162 ہاٹ اسپاٹس پر مؤثر کوریج کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام سرکاری دفاتر میں ڈینگی سرویلینس کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈینگی اور پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے 1316 ٹیمیں فیلڈ میں دن رات متحرک ہیں۔ ڈی سی لاہور نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیو سے پاک پاکستان کا خواب عوامی تعاون اور انتھک محنت سے ہی پورا ہو گا اور ایک صحت مند لاہور کے لیے ان مہلک بیماریوں کے خلاف جنگ آخری حد تک جاری رکھی جائے گی۔
Read Next
2 گھنٹے ago
*دوتا چاراگست عرس داتا صاحب تقریبات ہونگی۔لاکھوں عقیدتمند شریک ہونگے۔کمشنر لاہور نعمان یوسف*
3 گھنٹے ago
*لاہور،983واں حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش/انتظامات/کمشنر لاہور نعمان یوسف کا دورہ۔*
2 دن ago
کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف کا ڈی سی اور ڈی پی او شیخوپورہ کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
3 دن ago
لاہورڈویژن میں 709 افراد کو انخلاء کرکے محفوظ مقام/فلڈ ریلیف کیمپ منتقل کیا گیا،کمشنر نعمان یوسف
3 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کاہائی سکول مریدکے میں قائم ریلیف کیمپ کا دورہ
Related Articles
کمشنر لاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت چہلم حضرت امام حسین اور عرس داتا گنج بخش انتظامات کے حوالے سے ڈویژنل اجلاس
4 دن ago
ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کاچہلم امام حسین علیہ السلام کے روٹ اور داتا دربار کے ایریا کا دورہ
4 دن ago
*کمشنر لاہورنعمان یوسف کا مزنگ، قرطبہ، جیل روڈ، فیصل چوک، ڈیوس روڈ، شملہ پہاڑی، لکشمی کا دورہ*
1 ہفتہ ago



