شیخ الحدیث حضرت مولانا فضل الرحیم اشرفی کی حیات اور خدمات کی مناسبت سے جامعہ اشرف میں منعقدہ سیمینار سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ
باعمل لوگ معاشرے کا اثاثہ ہیں۔ پرفتن دور میں بنیادی فرائض کی ادائیگی اور حسن اخلاق کا عملی نمونہ بننا مشکل ترین کاموں میں سے ہیں۔ حضرت مولانا فضل الرحیم کی زندگی دین و دنیا کے کاموں میںy لگن اور دیانتداری سے عبارت ہے۔ جامعہ کی تعلیمات بھائی چارے ،اخوت ،دین کی خدمت اور وطن عزیز کی محبت سے بھرپور پے۔ سیاست میں رواداری ،تمیز ،تہذیب اور باہمی حسن سلوک روز بروز کم ہوتا جارہا ہے۔ معاشرے میں گالم گلوج، طعنہ زنی اور کیچڑ کی بجائے قول و عمل میں تضاد اور کارکردگی کی بناء پر تفریق ہونی چاہیے۔ نئی نسل میں خاندانی عزت و وقار اور احترام کے تقاضوں کے رنگ بھرنے کیلئے والدین اور اساتذہ کو سخت محنت کرنا ہوگی۔





